جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں سے ہرایا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-10
in کھیل
A A
ویسٹ انڈیز نے دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم کا اعلان کیا، ہیٹ مائر ٹیم سے باہر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

باسیٹیرے، (سینٹ کٹس// شرفن ردرفورڈ (113) کی دھماکہ خیز سنچری اور کپتان شی ہوپ (86) کی نصف سنچری کی بدولت ویسٹ انڈیز نے پہلے ایک روزہ مقابلے میں بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی، اس کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز نے تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔
بنگلہ دیش کے 294 رنز کے جواب میں بلے بازی کرنے اتری ویسٹ انڈیز کا آغاز اچھا نہیں تھا اور اس نے 27 کے اسکور پراپنے دو وکٹ گنوادئے۔ برینڈن کنگ (9) اور ایون لیوس (16) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد کیسی کارٹی اور کپتان شی ہوپ نے اننگ کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ 22ویں اوور میں 94 رنز کے اسکور پر رشاد حسین نے کیسی کارٹی (21) کو آؤٹ کر کے ویسٹ انڈیز کو تیسرا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد بلے بازی کرنے آئے شرفن ردرفورڈ نے نہ صرف اننگ کو سنبھالا بلکہ تیزی سے رنز بھی بنائے۔ ان دونوں بلے بازوں کے درمیان چوتھے وکٹ کے لیے 99 رنز کی شراکت ہوئی۔ 38ویں اوور میں مہدی حسن میراز نے شی ہوپ کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ شی ہوپ نے 88 گیندوں میں تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 86 رنز بنائے۔ شرفن ردرفورڈ نے 80 گیندوں پر سات چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے 113 رنز بنائے۔ جسٹن گریوز (41) اور روسٹن چیس (2) رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز نے 47.4 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 295 رنز بنائے اور میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تنظیم حسن ثاقب، ناہید رانا، رشاد حسین، مہدی حسن میراز اور سومیا سرکار نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
قبل ازیں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری بنگلہ دیش کا آغاز اچھا نہیں رہا اوراس نے 46 کے اسکور پر اپنے دو وکٹ گنوادئے۔ سومیا سرکار (19) اور لٹن کمار داس (2) رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد بلے بازی کرنے آئے کپتان مہدی حسن میراز نے تنزیدحسن کے ساتھ اننگ کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں نے تیسرے وکٹ کے لیے 79 رنز جوڑے۔ 24ویں اوور میں الزاری جوزف نے تنزید حسن (60) کو آؤٹ کر کے اس شراکت داری کو توڑا۔ عفیف حسین دھربو (28) اور ذاکر علی (48) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کپتان مہدی حسن میراز نے 101 گیندوں پر چھ چوکے اور ایک چھکا لگا کر 74 رنز کی اننگ کھیلی۔ محمود اللہ (50) رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگلہ دیش نے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں پر 294 رنز کا مضبوط اسکور کھڑا کیا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے روماریو شیفرڈ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ الزاری جوزف کو دو وکٹ ملے۔ جیڈن سیلز نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 323 رن سے شکست دے کر 16 سال بعد سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کی

Next Post

ٹیسٹ چیمپئن شپ، آسٹریلیا پھر نمبرون بن گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
Next Post
آسٹریلیا نے پاکستان کو آخری ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز 1-0 سے اپنے نام کی

ٹیسٹ چیمپئن شپ، آسٹریلیا پھر نمبرون بن گیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.