جمعرات, جولائی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

کپل کے بعد بمراہ غیر ملکی سرزمین پر سب سے مہلک ہندوستانی گیند باز بنے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-24
in کھیل
A A
پاک بھارت کرکٹ کو ہمیں حکومت پر چھوڑ دینا چاہیئے :کپل دیو
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

پرتھ// پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیائی بلے بازوں کو زمین دکھانے والے ہندوستانی کپتان جسپریت بمراہ نے ہندوستانی لیجنڈ کپل دیو کی برابری کر لی ہے۔
ایشیا سے باہر کھیلتے ہوئے، بمراہ نے نویں بار ایک اننگز میں پانچ وکٹ حاصل کئے، جو کہ کسی ہندوستانی گیند باز کی مشترکہ طور پر بہترین کارکردگی ہے، اس معاملے میں انہوں نے کپل دیو کی برابری کرلی ہے۔ بمراہ نے آسٹریلیا میں دوسری بار اننگز میں پانچ وکٹ لیے۔ انہوں نے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز میں دو دو بار اننگز میں پانچ وکٹ حاصل کئے جبکہ جنوبی افریقہ میں تین بار اننگز میں پانچ وکٹ حاصل کئے۔
بمراہ نے پرتھ ٹیسٹ میں پانچ میزبان بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جس کی وجہ سے کنگارو ٹیم پہلی اننگز میں اپنے کم ترین اسکور 104 رن پر سمٹ گئی۔ اس سے قبل کپل دیو نے پرتھ میں 106 رن دے کر آٹھ وکٹ حاصل کیے تھے۔ کپل دیو نے یہ کارنامہ 1985 میں ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں انجام دیا تھا۔ تاہم انیل کمبلے نے 2007 کے میلبورن ٹیسٹ میں پانچ وکٹ حاصل کیے تھے۔
جسپریت بمراہ کے پانچ وکٹوں نے پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ہندوستان کو 46 رنز کی برتری دلائی۔ آسٹریلیا نے پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 104 رن بنائے، جو کہ ان کا گھر میں ہندوستان کے خلاف دوسرا کم ترین اسکور ہے، اس سے پہلے کنگارو 1981 میں میلبورن میں 83 رن پر آل آؤٹ ہو چکے ہیں۔ آسٹریلیا کا گھر میں 1985 سے تیسرا کم ترین اور اس فارمیٹ میں ہندوستان کے خلاف چوتھا سب سے کم اسکور ہے۔
ہندوستان کو پرتھ میں پہلی اننگز میں 46 رن کی برتری حاصل ہوئی تھی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 150 یا اس سے کم رن بنانے کے بعد یہ پانچویں بڑی برتری ہے۔ سب سے زیادہ 71 رن کی برتری کا ریکارڈ انگلینڈ کے نام ہے، جب وہ 1888 میں سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 113 رن پر آل آؤٹ ہوا تھا۔
ایسا اس سے پہلے دو بار ہو چکا ہے جب ہندوستان نے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 150 یا اس سے کم رن بنا کر برتری حاصل کی ہے۔ انہوں نے 2002 کے ہیملٹن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 99 رن پر آل آؤٹ ہونے کے باوجود پانچ رن کی برتری حاصل کرلی تھی۔ وہیں 1936 میں لارڈز میں انگلینڈ کے خلاف 147 رن پر آل آؤٹ ہونے کے بعد 13 رن کی برتری حاصل کی تھی۔
آسٹریلیا کے ٹاپ چھ بلے بازوں نے پہلی اننگز میں 37 رن جوڑے، جو 1978 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف برسبین ٹیسٹ کے بعد ان کا سب سے کم اسکور تھا۔ پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ہندوستان اور آسٹریلیا نے پانچویں وکٹ کے گرنے سے قبل مجموعی طور پر 97 رن کا اضافہ کیا، یہ ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 1987 کے دہلی ٹیسٹ کے بعد سب سے کم ہے۔ دہلی میں 67 رن کا اضافہ ہوا تھا۔
پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں دو پارٹنرشپ ہوئیں جو 10 یا اس سے زیادہ اوورز تک جاری رہیں۔ رشبھ پنت اور نتیش ریڈی نے ساتویں وکٹ کے لیے 14.1 اوور میں 48 رن جوڑے، جبکہ مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ نے 10ویں وکٹ کے لیے 18 اوور میں 26 رن جوڑے۔ باقی 18 شراکت داریاں 20 رن سے کم رہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چیمپئینز ٹرافی کا فیصلہ میدان نہیں ٹیبل پر ہوگا

Next Post

جیسوال، راہول کی شاندار بلے بازی ،ہندستان کی سبقت 218 رن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

2025-07-09
انگلش ٹیم میں کپتانی کے معاملے پر نئی تجویز سامنے آگئی
کھیل

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

2025-07-09
پاکستان کے خلاف جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ کی پلے آف میں پہنچنے کی امید برقرار
کھیل

سیور برنٹ ہندوستان کے خلاف ایک روزہ سیریز میں انگلینڈ کی کپتانی کریں گی

2025-07-09
کھیل

آئی سی سی نے جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

2025-07-08
کھیل

پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

2025-07-08
کھیل

دھونی نے رانچی میں سادگی کے ساتھ اپنی 44ویں سالگرہ منائی

2025-07-08
نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
Next Post
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے

جیسوال، راہول کی شاندار بلے بازی ،ہندستان کی سبقت 218 رن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.