بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

جیسوال، راہول کی شاندار بلے بازی ،ہندستان کی سبقت 218 رن

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-24
in کھیل
A A
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے

Jaiswal

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کو کرنل صوفیہ پر تبصرہ کرنے والے ایم پی وزیر کو برطرف کرنا چاہئے: کھڑگے

بی سی بی نے شان ٹیٹ کو فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کیا

پرتھ// سلامی بلے باز یشسوی جیسوال (90 ناٹ آؤٹ) اور کے ایل راہل (ناٹ آؤٹ 62) کے درمیان 172 رن کی ناٹ آوٹ شراکت کی بدولت ہندوستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن ہفتہ کو اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 172 رن بنالئے اور اس کے ساتھ ہی ہندستان کی مجموعی برتری 218 رن ہو چکی ہے۔
جیسوال نے اپنے مانوس انداز میں آسٹریلیائی گیند بازوں کا ہمت سے سامنا کیا۔ اب تک وہ اپنی اننگز میں سات چوکے اور دو چھکے لگا چکے ہیں اور یادگار سنچری کے قریب پہنچ چکے ہیں۔
راہول نے زبردست صبر کا مظاہرہ کیا اور ڈھیلی گیندوں کو درستگی کے ساتھ مار کر شراکت کو آگے بڑھایا۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے دوسرے دن اپنی پہلی اننگز دوبارہ شروع کی لیکن ہندستان کے پہلی اننگز کے 150 رن کے جواب میں اس کے بلے باز صرف 104 رن پر آوٹ ہوگئے جس کی وجہ سے مہمان ٹیم کو 46 رن کی اہم برتری حاصل ہوگئی۔
فاسٹ باؤلنگ میں جسپریت بمراہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30 رن کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ڈیبیو کرنے والے ہرشیت رانا نے 48 رن کے عوض 3 وکٹیں لے کر متاثر کیا۔ میزبان ٹیم کی آخری پانچ وکٹیں صرف 23 رن کا اضافہ کر سکیں ۔ یہ 2010 کے بعد آسٹریلیا میں کسی مہمان ٹیم کی پہلی 150 سے زائد کی اوپننگ شراکت تھی اور اس صدی میں یہ صرف چوتھی بار ہے کہ کسی ہندوستانی جوڑی جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں 50 اوور تک ٹکی رہی۔
پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ نے جیسوال اور راہول کے لیے ہر زاویے اور رفتار سے گیند بازی کی، تاہم، دونوں نے چیلنجوں کا صبر کے ساتھ سامنا کیا اور طوفان کا مقابلہ کیا۔ جیسوال کو بعض اوقات ہاتھ کے درد کے علاج، پانی کی کمی سے نمٹنے کے لیے پانی پینے کی ضرورت ہوتی تھی، لیکن ان کا عزم اٹل رہا۔
نظم و ضبط کے ساتھ باؤلنگ کی کوششوں کے باوجود آسٹریلیا کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ مچل سٹارک اور نیتھن لیون کے علاوہ پیٹ کمنز کبھی کبھار تیز باؤنس لینے میں کامیاب رہے لیکن ہندوستان کے بلے بازوں نے مایوس نہیں کیا۔
اس دوران جیسوال نے برینڈن میک کولم کا ایک کیلنڈر سال میں 33 چھکوں کا ریکارڈ برابر کیا۔
مختصر اسکور:
آسٹریلیا کی پہلی اننگز: 51.2 اووروں میں 104 رن پر آل آؤٹ (مچل اسٹارک 26؛ جسپریت بمراہ 5/30، ہرشیت رانا 3/48)
ہندوستان کی پہلی اننگز: 58.3 اوورز میں 150 رن پر آل آؤٹ (نتیش ریڈی 41، پنت 37، جوش ہیزل ووڈ 4/29، مچل اسٹارک 2/14)
ہندوستان کی دوسری اننگز: 57 اووروں میں 172/0 (یشسوی جیسوال 90*، کے ایل راہول 62*) دوسرے دن کے اسٹمپس تک: ہندوستان 218 رن سے آگے.

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کپل کے بعد بمراہ غیر ملکی سرزمین پر سب سے مہلک ہندوستانی گیند باز بنے

Next Post

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف آسٹریلیا کی خاتون ٹیم کا اعلان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
کھیل

مودی کو کرنل صوفیہ پر تبصرہ کرنے والے ایم پی وزیر کو برطرف کرنا چاہئے: کھڑگے

2025-05-14
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

بی سی بی نے شان ٹیٹ کو فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کیا

2025-05-14
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی خاتون ایک روزہ بلے بازی رینکنگ میں اسمرتی مندھانا نے دوسری پوزیشن حاصل کی

2025-05-14
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

کوہلی کا نام ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ میں لکھا جائے گا: ریونت

2025-05-14
کرکٹ آسٹریلیا نے سرکاری فنڈنگ کا خیرمقدم کیا
کھیل

آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے ٹیم کا اعلان کیا

2025-05-14
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

جسپریت بمراہ دورہ انگلینڈ سے قبل ہندوستانی ٹیسٹ کپتانی کی دوڑ سے باہر ہو گئے: رپورٹ

2025-05-13
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں
کھیل

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

2025-05-13
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

وراٹ کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کے پیچھے موجود ہیں 3 بڑی وجوہات

2025-05-13
Next Post
آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو سات وکٹوں سے ہرایا

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف آسٹریلیا کی خاتون ٹیم کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.