منگل, اگست 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پاکستان کو اپنی اقلیتوں کے تحفظ پر توجہ دینی چاہیے :ہندوستان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-07
in اہم ترین
A A
پاکستان کو مودی کے دورہ جموں کشمیر پر تبصرہ کرنے کا حق نہیں:باگچی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’قدرتی نظام کا تحفظ ہی محفوظ مستقبل کی ضمانت‘

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے

نئی دہلی//
ہندوستان نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی معطل ترجمان نوپور شرما کے بارے میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی وزارت خارجہ کے بیان کو ’بے تکا‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہندوستان کے بارے میں پروپیگنڈہ کرنے کے بجائے اپنے یہاں اقلیتوں کی حفاظت، تحفظ اور بہتری پر توجہ دیں۔
نئی دہلی میں وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے اس معاملے میں وزیر اعظم شہباز شریف کے ٹویٹ اور پاکستانی وزارت خارجہ کے بیان پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کی حالت دنیا میں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ۔
باگچی نے کہا’’ہم نے پاکستان کے بیانات اور تبصرے دیکھے ہیں۔ اپنے یہاں اقلیتوں کے حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والے اس ملک کی کسی دوسری ملک میں اقلیتوں کے ساتھ ہورہے سلوک پر تبصرہ کرنے والے بے تکے پن کا کسی پر کوئی اثر نہیں پڑنے والا۔ دنیا پاکستان کی طرف سے ہندوؤں، سکھوں، عیسائیوں اور احمدیوں سمیت اقلیتوں پر مسلسل ظلم و ستم کی گواہ ہے ‘‘۔
ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے برعکس ہندوستانی حکومت تمام مذاہب کا یکساں احترام کرتی ہے ۔باگچی نے کہا’’حکومت ہند تمام مذاہب کو سب سے زیادہ احترام دیتی ہے ۔ اس کے برعکس جہاں انتہاپسندوں کی شان میں قصیدے پڑھے جاتے ہیں اوران کے احترام میں یادگاربنائی جاتی ہیں‘‘۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا’’ہم پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پروپیگنڈہ پھیلانے کے لئے سینہ کوبی اور ہندوستان میں فرقہ وارانہ انتشار پیدا کرنے کی کوشش کرنے کے بجائے اپنے یہاں اقلیتی برادریوں کے تحفظ، سلامتی اور بہتری پر توجہ دے ‘‘۔
اس سے قبل، پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں پیغمبر اسلام کے بارے میں بی جے پی کے عہدیداروں کے ذریعہ مبینہ طورسے ’مکمل طور پر ناقابل قبول توہین آمیز ‘تبصرہ کی سخت مذمت کی اوراسے مستردکیا۔
پاکستان کے دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بی جے پی کے عہدیداروں کے بیان سے’’پاکستان، ہندوستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ ان افراد کے خلاف بی جے پی کی تاخیر سے کی گئی اورکام چلاو تادیبی کارروائی سے مسلم دنیا کا درد اور تکلیف کم نہیں ہوگی۔
پاکستان کے وزیر اعظم شریف نے ٹویٹر پر کہا’’میں ہمارے پیارے نبی کے بارے میں ہندوستان کے بی جے پی رہنما کی طرف سے تکلیف دہ تبصروں کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ میں بار بار کہہ چکاہوں کہ (وزیر اعظم) مودی کی قیادت میں ہندوستان مذہبی آزادی کو پامال کر رہا ہے اور مسلمانوں پر ظلم کر رہا ہے ۔ دنیا کو توجہ دینی چاہئے اور ہندوستان کی سخت سرزنش کرنی چاہئے ۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستان سے نہیں بلکہ جو کچھ بھی ملے گا ہندوستان سے ملے گا :بخاری

Next Post

ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ایسو سی ایشن کا سری نگر میں احتجاج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’قدرتی نظام کا تحفظ ہی محفوظ مستقبل کی ضمانت‘
اہم ترین

’قدرتی نظام کا تحفظ ہی محفوظ مستقبل کی ضمانت‘

2026-08-04
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے

2026-08-04
بادل پھٹنے اور اچانک سیلاب سے کشمیر و کرگل متاثر
اہم ترین

بادل پھٹنے اور اچانک سیلاب سے کشمیر و کرگل متاثر

2026-08-04
جنتَر منتَر اب احتجاج کیلئے موزوں مقام نہیں؟ سپریم کورٹ کا عرضی پر مرکز سے جواب طلب
اہم ترین

جنتَر منتَر اب احتجاج کیلئے موزوں مقام نہیں؟ سپریم کورٹ کا عرضی پر مرکز سے جواب طلب

2026-08-04
راجوری: مشتبہ دہشت گردوں   کی تلاش کیلئے آپریشن جاری
اہم ترین

آئی جی پی کا سیکورٹی جائزہ  امن خراب کرنے اور  شہریوں کو نشانہ بنانے کی ہر  کوشش ناکام بنانے کی ہدایت

2026-08-04
این آئی اےکاآسیہ اندرابی کیلئے عمر قید کی سزا کا مطالبہ
اہم ترین

آسیہ کی سزا کے خلاف اپیلوں پر این آئی اے سے جواب طلب

2026-08-04
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

پلوامہ میں مشتبہ شخص گرفتار، دستی گرینیڈ اور ملک مخالف پوسٹر برآمد

2026-08-04
 ’دہشت گردی مخالف کارروائیاں تیز کی جائیں ‘
اہم ترین

 ’دہشت گردی مخالف کارروائیاں تیز کی جائیں ‘

2026-08-02
Next Post
ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ایسو سی ایشن کا سری نگر میں احتجاج

ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ایسو سی ایشن کا سری نگر میں احتجاج

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.