بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ٹرمپ نے کیرولین لیویٹ کو وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری نامزد کردیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-17
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

واشنگٹن//
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کی ترجمان کیرولین لیویٹ کو وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری نامزد کرنے کا اعلان کردیا۔
ستائیس سالہ کیرولین لیویٹ امریکی تاریخ میں وائٹ ہاؤس کی سب سے کم عمر پریس سیکرٹری ہوں گی، نیو ہیمپشائر سے تعلق رکھنے والی لیویٹ نے اپنی آبائی ریاست کے ایک کیتھولک کالج سینٹ اینسلم کالج سے مواصلات اور سیاسیات کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔
نومنتخب صدر نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں یقین ہے کہ کیرولین لیویٹ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی اور امریکی عوام تک ہمارا پیغام پہنچانے میں مدد کریں گی۔ وہ انتہائی ہوشیار اور موثر رابطہ کار ثابت ہوئی ہیں، ہم ملکر امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں۔
کیرولین لیویٹ 2019 میں ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور حکومت میں وائٹ ہاؤس میں بطور اسسٹنٹ پریس سیکریٹری کام کرچکی ہیں۔
وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد لیویٹ نے ریپبلکن کانگریس کی ایک سینیئر خاتون ایلیس سٹیفانیک کے لیے کمیونیکیشن ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں جنہیں نومنتخب صدر ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی سفیر کے طور پر کام کرنے کے لیے نامزد کیا ہے۔
اس سے قبل رون زیگلر امریکی تاریخ میں وائٹ ہاؤس کے سب سے کم عمر پریس سیکرٹری تھے جنہوں نے 29 سال کی عمر میں یہ ذمہ دار انجام دی، جنہیں 1969 میں سابق امریکی صدر رچرڈ نکسن نے مقرر کیا تھا۔
عوام جلد ہی لیویٹ کو وائٹ ہاؤس کے بریفنگ روم میں دیکھیں گے جہاں ٹرمپ کے پہلے دور میں صحافیوں اور امریکی عہدیداروں کے درمیان ان گنت بار تناؤ کا تبادلہ ہوچکا ہے۔ ٹرمپ اپنی پہلی چار سالہ میعاد کے دوران متعدد پریس سیکرٹریز تبدیل کیے جن میں شان اسپائسر، سارہ ہکابی سینڈرز، سٹیفنی گریشم اور کیلی میک اینی شامل ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دفعہ ۳۷۰ ہمیشہ کیلئے دفن

Next Post

چین امریکہ کا شراکت دار اور دوست بننے کو تیار ہے: چینی سفیر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
Next Post
امریکا اور چین میں کشیدگی دنیا کو تباہ کرسکتی ہے: کسنجر

چین امریکہ کا شراکت دار اور دوست بننے کو تیار ہے: چینی سفیر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.