جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

بارش سے متاثرہ ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رن سے شکست دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-15
in کھیل
A A
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

برسبین//) گلین میکسویل (43) اور مارکس اسٹونیس (ناٹ آؤٹ 21) کی شاندار بلے بازی کے بعد آسٹریلیا نے زیویئر بارٹلیٹ اور نیتھن ایلس (تین- تین وکٹ) کی عمدہ گیند بازی کی بدولت بارش سے متاثرہ پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ گلین میکسویل کو ان کی طوفانی بلے بازی پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
کپتان محمد رضوان نے بارش سے متاثرہ (7 اوورز فی اننگز) میچ میں ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا۔
آسٹریلیا نے محدود اوورز کے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 94 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں پاکستان ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 64 رنز بنا سکی۔
پاکستان کی جانب سے کپتان محمد رضوان اور صاحبزادہ فرحان نے اننگز کا آغاز کیا تاہم پہلے اوور کی پہلی دو گیندوں پر چوکے لگانے کے بعد صاحبزادہ فرحان فاسٹ باؤلر سپینسر جونسن کا شکار بنے، وہ 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
دوسرے اوور کی دوسری گیند پر ہی کپتان محمد رضوان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد وکٹ پر آنے والے اسٹار بیٹر بابر اعظم اور عثمان خان بھی زیادہ دیر بیٹنگ نہ کرسکے اور دونوں کھلاڑی بلترتیب 3 اور 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، بابر اعظم نیتھن ایلس اور عثمان خان زیویئر بارٹلیٹ کا شکار بنے، یوں پاکستان کی آدھی ٹیم محض 16 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
نیتھن ایلس اور زیویئر بارٹلیٹ کی تباہ کن بولنگ کے سامنے پاکستانی ٹیم ریت کی دیوار نظر آئی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا، سلمان آغا 4، عرفان خان صفر، حسیب اللہ خان 12 رنز اسکور کر سکے جبکہ عباس آفریدی 20 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔
کینگروز کی جانب سے نیتھن ایلس اور زیویئر بارٹلیٹ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، گلین میکسویل کو برق رفتار بلے بازی کرنے پر مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 7 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 93 رنز بنائے، کینگروز کی جانب سے ون ڈے سیریز میں ناکام رہنے والے گلین میکسویل نے 19 گیندوں پر 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے اور ٹیم کو ایک مستحکم ٹوٹل تک پہنچایا، ٹیم کے فاسٹ باؤلر عباس آفریدی 2 وکٹیں لے کر نمایاں رہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چیمپئینز ٹرافی؛ محمد عامر نے بھی بھارتی بورڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Next Post

منی لانڈرنگ کے معاملات اب ڈرامہ بن چکے ہیں: اے اے پی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
کھیل

پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ متاثر کرتی ہے، آسٹریلوی کپتان

2026-05-31
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انڈین اوپن آف سرفنگ: مینس اوپن کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ

2026-05-31
Next Post
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے

منی لانڈرنگ کے معاملات اب ڈرامہ بن چکے ہیں: اے اے پی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.