چھپرہ// بہار میں ضلع سارن کے جنتا بازار تھانہ علاقے میں پیر کے روز سڑک حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار کی موت ہو گئی۔
پولس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ڈنڈاس پور گاؤں کے نزدیک ایک موٹر سائیکل سوار سے گاڑی بے قابو ہوگئی اور سڑک پر گر گیا۔ اس دوران قریب سے گزرنے والے بے قابو ٹریکٹر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولس موقع پر پہنچ گئی اور اس شخص کو علاج کے لیے قریبی ہیلتھ سینٹر لے گئی۔ جہاں ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
پولس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال چھپرہ بھیج دیا۔ پولس سوشل میڈیا کے ذریعے لاش کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور چھان بین جاری ہے ۔