جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

پاکستان سے شکست پر سابق آسٹریلوی کرکٹرز نے اپنی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-12
in کھیل
A A
ٹکر کی زبردست کوشش کی بدوت آسٹریلیا کی جیت

AUS

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

سڈنی//
پاکستان کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں شکست پر سابق آسٹریلوی کرکٹرز نے اپنی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کپتان مائیکل کلارک نے پاکستان کیخلاف تیسرے ون ڈے میں اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے عالمی چیمپئن کو ہارنے کی پرواہ ہی نہیں تھی۔
واضح رہے کہ اتوار کو ون ڈے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیکر 22 سال بعد میزبان ٹیم کیخلاف سیریز میں فتح حاصل کی تھی۔
آسٹریلیا نے اس اہم میچ میں پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، اسٹیو اسمتھ اور مارنس لیبوشین کو آرام دینے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ مچل مارش اور ٹریوس ہیڈ پہلے ہی پیٹرنٹی چھٹی پر تھے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پہلے دو ون ڈے کھیلنے کے بعد پیٹ کمنز آرام کے لیے اپنے گھر سڈنی چلے گئے تھے اور اتوار کی رات وہ اپنی بیوی بیکی کے ساتھ کولڈ پلے کنسرٹ میں گئے، دوسری جانب ٹیسٹ وکٹ کیپر ایلیکس کیری ڈومیسٹک ون ڈے کپ کھیل رہے ہیں۔
پیر کو اپنے بگ اسپورٹس بریک فاسٹ ریڈیو شو میں مائیکل کلارک نے کہا کہ کہا جارہا ہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان سے ون ڈے سیریز جیتنے سے زیادہ بھارت کے ساتھ پانچ ٹیسٹ میچز پر مشتمل بارڈر-گاوسکر ٹرافی جیتنے کو ترجیح دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی پہلے ٹیسٹ میں گیارہ دن باقی ہیں، آسٹریلیا کے لڑکے جو اس ٹیسٹ سیریز کا حصہ ہیں وہ ون ڈے کیوں نہیں کھیل سکتے؟۔
اگر آسٹریلیا نے پہلے دو میچ جیتے ہوتے تو ہم سمجھ سکتے ہیں کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کو آرام دیتے لیکن اب آپ شائقین سے یہ توقع نہیں کر سکتے کہ وہ آکر ایک روزہ کرکٹ دیکھنا چاہیں گے۔
دوسری جانب سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کوچ مائیک ہسی کا کہنا تھا کہ ایسا کہیں نہیں ہوتا کہ اہم میچ سے قبل 5کھلاڑیوں کو باہر بٹھا دیں، تینوں میچز میں آسٹریلوی بیٹنگ ایکسپوز ہوئی ہے۔
سابق آسٹریلوی کھلاڑی برینڈن جیولین نے کہا کہ شکست شر مناک ہے، شیڈول ایشو رہا ہے ، فیصلہ کن میچ سے قبل 5 کھلاڑیوں کو بٹھایا نہیں جاتا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سی ایم صاحب! اب کام پر لگ جائیے

Next Post

امید ہے کہ روہت پہلے ٹیسٹ کے لیے دستیاب ہوں گے: گمبھیر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
کھیل

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

2026-09-10
انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں
کھیل

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

2026-09-10
کھیل

پاکستان کی ٹیم میں اتنی بڑی تبدیلیاں ہوئیں، مجھے بھی خبر نہیں تھی: بابر اعظم

2026-09-10
کھیل

پیگولا نے واپسی کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی

2026-09-10
الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں
کھیل

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں

2026-09-08
تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار
کھیل

تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار

2026-09-08
کھیل

شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد فاطمہ ثناء پر سینڈ آف اشارے کے لیے جرمانہ لگایا گیا

2026-09-08
کھیل

راہل دراوڈ کے ساتھ اپنی تیاری کے بارے میں کافی بات چیت کی ہے: پڈیکل

2026-09-08
Next Post
آر پی ایس جی گروپ نے گمبھیر کوعالمی مینٹور مقرر کیا

امید ہے کہ روہت پہلے ٹیسٹ کے لیے دستیاب ہوں گے: گمبھیر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.