سرینگر/29 اکتوبر
جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کا پہلا اجلاس 4 نومبر سے شروع ہوگا جو مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لئے ایک تاریخی لمحہ ہے۔
افتتاحی دن صبح ساڑھے دس بجے اسپیکر کا انتخاب ہوگا جس کے بعد صبح ساڑھے گیارہ بجے لیفٹیننٹ گورنر کا خطاب ہوگا۔
5 نومبر کو اسمبلی میں تعزیتی ریفرنسز کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے بعد کے دن یعنی 6 سے 8 نومبر تک لیفٹیننٹ گورنر کے خطاب پر تحریک تشکر پر بحث کے لیے مخصوص ہیں اور آخری دن اس کا حتمی جواب متوقع ہے۔
این سی کے تنویر صادق نے کہا ہے کہ اجلا س کے دوران دفعہ۳۷۰ پر قراد داد پاس کی جائیگی جبکہ بی جے پی کے اشوک کول نے واضح کیاہے کہ ان کی جماعت اس قرار داد کی حمایت نہیں کرے گی ۔