نئی دہلی//) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جمعہ کو گجرات کے واو اسمبلی حلقے میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے اپنے امیدوار کے نام کا اعلان کیا۔
پارٹی نے مسٹر سوروپ جی سردار جی ٹھاکور کو واو اسمبلی حلقہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے اپنا امیدوار بنایا ہے ۔ پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ارون کمار کی طرف سے
جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی نے گجرات کے واو اسمبلی حلقہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے مسٹر ٹھاکور کے نام کو منظوری دے دی ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ واو اسمبلی حلقہ میں 13 نومبر کو ووٹنگ ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو ہوگی۔