جمعرات, جولائی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ہندوستان نے سرفراز کی سنچری سے میچ میں واپسی کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-20
in کھیل
A A
پنک بال ٹیسٹ میں ہندوستان نے سری لنکا کو 238 رن سے شکست دے کر سیریز 2-0 سے اپنے نام کی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

بنگلورو// سرفراز خان (ناٹ آؤٹ 125) اور رشبھ پنت (ناٹ آؤٹ 53) کے درمیان 113 رنز کی شاندار ناٹ آوٹ شراکت داری کی بدولت ہندوستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن لنچ بریک تک اپنی دوسری اننگز میں تین وکٹ پر 344 رن بنائے۔ سرفراز اور رشبھ نے صرف 132 گیندوں میں ٹیم کے لیے 113 رنز بنائے تھے۔ ٹیم انڈیا ابھی بھی نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کے اسکور سے 12 رنز پیچھے ہے۔
سرفراز نے اپنا تیسرا ٹیسٹ کھیلتے ہوئے دباؤ میں حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کیوی بولنگ اٹیک کو اپنے بلے سے بھرپور جواب دیا۔ سرفراز کی شاندار کارکردگی نے آج کے کھیل کے پہلے سیشن میں نیوزی لینڈ کے گیندبازوں پر دباؤ بنائے رکھا۔ سرفراز نے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری شاندار چھکا لگا کر مکمل کی۔
دوسرے سرے پر پنت نے چوکوں اور چھکوں کی بارش کے درمیان فٹ ٹاس گیندپر شاندار شاٹ لگاکر نصف سنچری مکمل کی۔ اسی دوران غلط فہمی کے باعث ایک بار رن آؤٹ کی صورتحال پیدا ہوگئی لیکن یہ شراکت ٹوٹنے سے بچ گئی۔
اس دوران بارش نے بھی کھیل میں خلل ڈالا لیکن دونوں ٹیمیں اور میدان میں موجود ناظرین جلد کھیل شروع ہونے کی امید میں آسمان کی طرف دیکھتے نظر آئے۔ بارش کی وجہ سے لنچ ٹائم جلدی کرلیاگیا۔
کرکٹ کی دنیا کا وہ نام سرفراز خان جس نے کامیابی کے ساتھ ہندوستانی ٹیم میں جگہ بنانے کا طویل انتظار کیا تھا، آج ان کا خواب بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں پورا ہوگیا۔ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن سرفراز خان نے کیریئر کی پہلی بین الاقوامی سنچری اسکور کی۔ تیسرے دن اپنے اسکور 70 رنز سے آگے کھیلتے ہوئے سرفراز نے اپنی سنچری مکمل کی۔ سرفراز خان نے 195 گیندوں پر 150 رنز بنائے۔ سرفراز نے ایسے وقت میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جب ٹیم انڈیا اننگز ہارنے کے خطرے سے دوچار تھی ، تب سرفراز خان نے اپنے کیرئیر کی سب سے بڑی اننگز کھیل کر سب کا دل جیت لیا۔
ایک ایسے وقت میں جب ٹیم انڈیا مشکلات کے بھنور میں پھنسی ہوئی تھی، ایسے دباؤ کے لمحے میں سرفراز خان نےشاندار سنچری لگاکر ٹیم میں اپنی جگہ کو درست ثابت کیا اور ڈریسنگ روم کے ساتھ ساتھ پورا ملک ان کی شاندارکارکردگی کا جشن منانے لگا ۔ سرفراز نے جب اپنے بلے کوگھومایا اور اپنا ہیلمٹ ہٹا یا، اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری کے بعد میدان میں خوشی کی جذباتی لہر دوڑ گئی۔ بنگلورو کے شائقین کھڑے ہو گئے، ان کے ساتھیوں نے پویلین سے خوشی کا اظہار کیا اور آسمان ان کی جیت کا گواہ بنا۔ سرفراز کے لیے یہ بے حد خاص لمحہ تھا۔
سرفراز کی نیوزی لینڈ کے خلاف آج کی سنچری نہ صرف ذاتی سنگ میل تھی بلکہ اس میچ میں ایک اہم موڑ بھی تھا جہاں ہندوستان300 سے زائد رنز کی کمی کے ساتھ بیک فٹ پر تھا۔ دباؤ بہت زیادہ تھا۔ ہندوستان پیچھے رہ گیا تھا اور ٹیم کو اننگز کی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے کسی کی ضرورت تھی اس وقت ممبئی کے سرفراز، جو اپنی گھریلو کارکردگی کے لیے مشہور ہیں، نے کرکٹ کی دنیا میں شاندار ڈیبیو کیا۔ٹم ساؤتھی کی گیندپربیک فٹ سے گیند کو کور کے باہر سے پنچ کیا اور گیند باؤنڈری لائن کے پار چلی گئی۔ جیسے ہی گیندنے رسیوں کو پار کیا، سرفراز کا طویل انتظار کا لمحہ آگیا۔ یہ نہ صرف ان کی دباؤ میں کھیلنے کی مہارت کا بلکہ ذہنی طور پر مضبوط ہونے کا بھی ثبوت تھا۔
ڈومیسٹک کرکٹ میں کافی رنز بنانے کے بعد سرفراز کافی دیر تک اپنی باری کا انتظار کرتے رہے لیکن انہیں ٹیم انڈیا میں جگہ نہ مل سکی۔ حوصلہ شکنی کے بجائے وہ خود پر کام کرتے رہے۔ سنچری کے بعد سنچری اسکور کرتے رہے۔ آخر کار 15 فروری کو راجکوٹ میں انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو کرنے کا موقع ملا۔ 62 رنز بنانے کے بعد وہ تیزی سے سنچری کی جانب بڑھ رہے تھے لیکن رویندرا جدیجا کی غلطی کے باعث وہ رن آؤٹ ہوگئے۔سرفراز خان بھلے ہی اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری بنانے سے محروم رہے لیکن اس بار انہوں نے بیک فٹ پر ٹم ساؤتھی کو شاندار پنچ دے کر یہ کارنامہ مکمل کیا۔ اس سنچری کی خوشی سرفراز کے چہرے پر صاف دیکھی جا سکتی تھی۔ جس طرح انہوں نے میدان میں دوڑ کر اس لمحے کا جشن منایا وہ خاص تھا۔
سرفراز کے لیے یہ سنچری کئ معنوں میں کافی اہم تھی۔ یہ ان کے سفر، ان کے خاندان کی قربانیوں اور سب سے بڑھ کر اپنے والد نوشاد خان کو خراج عقیدت پیش کرنے جیسی تھی ۔ ان کے والد، جنہوں نے بچپن سے ہی ان کی تربیت کی اور ان کی کافی حوصلہ افزائی کی۔
جب ٹیم کو سخت ضرورت تھی تو سرفراز کی مضبوطی سے کھڑے ہونے کی صلاحیت وہی ہے جس کے لیے یہ اننگز یاد رکھی جائے گی۔ انہوں نے ایسے وقت میں محتاط انداز میں میدان پر ڈٹ کر سامنا کیا جب ٹیم انڈیا دباؤ میں تھی۔
ہندوستان کے پرجوش وکٹ کیپر رشبھ پنت نے فوری طور پر سرفراز کو گلے لگایا، جو ٹیم کے اندر مشترکہ خوشی کی علامت ہے۔ پنت بخوبی جانتے تھے کہ سرفراز کے لیے اس لمحے کا کیا مطلب ہے اور ٹیم کے لیے اس کا کیا مطلب ہے۔ اس سنچری نے نہ صرف نوجوان بلے باز کا بلکہ پورے ہندوستانی کیمپ کا جوش بڑھا دیا۔ اعدادوشمار کے نقطہ نظر سے سرفراز کی سنچری اب ایک ایلیٹ کلب کا حصہ ہے۔ یہ 22 واں موقع تھا جب کسی ہندوستانی بلے باز نے ایک ہی ٹیسٹ میچ میں صفر اور سنچری دونوں ریکارڈ کیے۔ اس کلب میں حال ہی میں شبمن گل کا نام درج ہے جنہوں نے گزشتہ ماہ چنئی میں بنگلہ دیش کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔نیوزی لینڈ کے معاملے میں، ایسا کرنے والے واحد دوسرے ہندوستانی کھلاڑی شیکھر دھون تھے، جنہوں نے 2014 میں ایڈن پارک، آکلینڈ میں 0 اور 115 رنز بنائےتھے۔
سرفراز کی اس سنچری نے ثابت کردیا ہے کہ جب داؤ بڑا ہوتو وہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں اور ایسا کرکے انہوں نے یہ دکھادیا ہے کہ وہ مستقبل کے لئے ایک ایسے کھلاڑی ہیں جو ملک کی توقعات پر پورا اترسکتے ہیں اور ٹیم کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بابر اعظم کے خلاف گھٹیا ٹویٹ کرنے والے صحافی کو محمد عامر کا بھرپور جواب

Next Post

فخر زمان صاف گوئی کی وجہ سے مشکل میں پڑ گئے، دورہ آسٹریلیا کیلئے انتخاب خطرے سے دوچار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

2025-07-09
انگلش ٹیم میں کپتانی کے معاملے پر نئی تجویز سامنے آگئی
کھیل

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

2025-07-09
پاکستان کے خلاف جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ کی پلے آف میں پہنچنے کی امید برقرار
کھیل

سیور برنٹ ہندوستان کے خلاف ایک روزہ سیریز میں انگلینڈ کی کپتانی کریں گی

2025-07-09
کھیل

آئی سی سی نے جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

2025-07-08
کھیل

پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

2025-07-08
کھیل

دھونی نے رانچی میں سادگی کے ساتھ اپنی 44ویں سالگرہ منائی

2025-07-08
نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
Next Post
فخر زمان کی جگہ محمد حارث کو اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان

فخر زمان صاف گوئی کی وجہ سے مشکل میں پڑ گئے، دورہ آسٹریلیا کیلئے انتخاب خطرے سے دوچار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.