منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

پلوامہ حملے کے ملزم کی جی ایم سی جموں میں دل کا دورہ پڑنے سے موت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-24
in تازہ تریں
A A
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/۲۴ستمبر

حاجی بل کاکا پورہ کے رہنے والے بلال احمد کچھے ولد غلام نبی کچھے کی کل رات جی ایم سی جموں میں دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔ کچھے پر الزام تھا کہ وہ ’پلوامہ حملے‘ کا حصہ تھے، جس میں 2019 میں سی آر پی ایف کے کم از کم 40 جوان مارے گئے تھے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا ”لیتھ پورہ حملے کے ایک ملزم کی دل کا دورہ پڑنے سے جموں اسپتال میں موت ہو گئی۔ حاجی بل کاکا پورہ کے رہائشی بلال احمد کچھے ولد غلام نبی کچھے کا گزشتہ رات جی ایم سی جموں میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا“۔

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

ذرائع نے بتایا کہ کچھے کو ضلع جیل کشتواڑ سے جی ایم سی جموں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ 17 ستمبر 2024 سے زیر علاج تھے۔انہوں نے بتایا کہ وہ 5 جولائی 2020 سے کشتواڑ جیل میں تھا۔

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے 25 اگست 2020 کو کچھے اور 18 دیگر ملزمین کے خلاف چارج شیٹ دائر کی تھی۔ وہ اس معاملے میں گرفتار سات ملزمین میں شامل تھا۔

اس نے اور دیگر ملزمین شاکر بشیر، انشا جان اور پیر طارق احمد شاہ نے لاجسٹکس فراہم کی تھی اور جیش محمد کے دہشت گردوں کو ان کے گھروں میں پناہ دی تھی۔

یہ چارج شیٹ رنبیر پینل کوڈ، آرمز ایکٹ، غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ، غیر ملکی ایکٹ اور جموں و کشمیر پبلک پراپرٹی (نقصانات کی روک تھام) ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت دائر کی گئی تھی۔

دہشت گردانہ حملے میں ملوث تین پاکستانیوں سمیت چھ دہشت گرد الگ الگ مقابلوں میں مارے گئے تھے جبکہ جیش محمد کے بانی مسعود اظہر سمیت چھ دیگر اب بھی مفرور ہیں۔

این آئی اے کے مطابق پلوامہ حملہ دہشت گرد تنظیم کی پاکستان میں مقیم قیادت کی سوچی سمجھی مجرمانہ سازش کا نتیجہ تھا۔

این آئی اے نے کہا کہ جیش محمد کے رہنما اپنے کارکنوں کو دھماکہ خیز مواد اور دیگر دہشت گردی کے ہتھکنڈوں کی تربیت حاصل کرنے کے لئے افغانستان میں القاعدہ- طالبان ، جیش محمد اور حقانی – جیش محمد کے کیمپوں میں بھیج رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسمبلی انتخابات:دوسرے مرحلے کی پولنگ کے لئے اسٹیج تیار

Next Post

الیکشن کمیشن بڈگام حلقے میں این سی کی انتخابی بدعنوانیوں کو روکے:پی ڈی پی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
اسمبلی انتخابات:پلوامہ حلقے میں سخت مقابلے متوقع‘بازی کوئی بھی مار سکتا ہے

الیکشن کمیشن بڈگام حلقے میں این سی کی انتخابی بدعنوانیوں کو روکے:پی ڈی پی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.