بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

خواجہ آصف کاانکشاف‘بلی تھیلے سے باہر آگئی :جتندر

’این سی‘ کانگریس کے منصوبے اسلام آباد میں بنتے ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-20
in اہم ترین
A A
ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

جموں//
پاکستان کے وزیردفاع خواجہ آصف کے دفعہ۳۷۰؍اور۳۵؍اے پربیان پرسخت ردِعمل ظاہرکرتے ہوئے مرکزی وزیرڈاکٹر جتیندرسنگھ نے کہا کہ بالآخر بلی تھیلے سے باہرآگئی ہے اور بھارتیہ جنتاپارٹی کے اس موقف کی تصدیق ہوئی ہے کہ کانگریس،نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی جیسی جماعتیں جموں وکشمیرمیں پاکستان کے اشاروں پرچلتی ہیں اوریہاں اسلام آباد کے منصوبوں کوعملارہی ہیں۔
جتندر نے کہاکہ جموں کشمیرمیں بھاری ووٹنگ کے بعد بائیکاٹ کی سیاست پراپناوجود برقرار رکھنے والی جماعتیں اورسرحد پار ان کے آقا بوکھلاہٹ کاشکارہوگئے ہیں۔
مرکزی وزیر نے کانگریس،نیشنل کانفرنس سے کہاہے کہ وہ ملک کے سامنے وضاحت دیں کہ وہ کیونکرجموں وکشمیرمیں پاکستانی ایجنڈے پرعمل پیراہیں اوریہاں دہشت گردی کوپھر سے پنپنے کیلئے زمین کیوں مہیاکرارہی ہیں۔اْنہوں نے واضح کیاکہ وزیراعظم مودی کی انتھک محنت سے یہاں قائم امن وامان کوزک پہنچانے اور پھر سے سیاح تاریخ دہرانے کی کسی کو اجازت نہ دیں گے۔
جتیندر نے آج یہاں الیکشن میڈیا سینٹر میں سابق نائب وزیراعلیٰ کویندر گپتا اور ترجمان والیکشن میڈیا سینٹر انچارج ارون گپتا کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی وزیردفاع خواجہ آصف کے بیان پرسخت ردِعمل ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے اوریہ ثابت ہوچکاہے کہ کانگریس، نیشنل کانفرنس او رپی ڈی پی جو بھی کام کرتے ہیں وہ پاکستان کا ایجنڈا آگے بڑھاتے ہیں۔
مرکزی وزیر نے کہاکہ بی جے پی اس کا ذکر کرتی آئی ہے جو آج خواجہ آصف نے واضح کر دیاکہ اسلام آباد کا ایجنڈا جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس،کانگریس اور پی ڈی پی چلا رہی ہیں۔اْنہوں نے کہاکہ انکے سارے منصوبے اسلام آباد میں بنتے ہیں۔
جتندر نے کہا کہ پاکستان کے وزیر دفاع پاکستان کہتے ہیں وہ دفعہ۳۷۰؍اور۳۵؍اے پرکانگریس، نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے ساتھ کھڑے ہیں جو علیحدگی پسندی اور دفعہ ۳۷۰ واپس لاناچاہتی ہیں۔
مرکزی وزیر نے کہاکہ انہیں ملک کے سامنے وضاحت کرنی چاہیے کیونکہ یہ سچ ثابت ہوا جو بھاجپا ہمیشہ کہتی آئی ہے۔اْنہوں نے مزیدکہاکہ نیشنل کانفرنس لیڈر شپ جب جب پاکستان جاتی رہی وہاں امان اللہ خان سے ملتی اور جموں وکشمیرمیں علیحدگی پسندی کے ایجنڈے کو آگے بڑھاتی۔
جتندر نے کہاکہ شیخ محمد عبداللہ،ڈاکٹر فاروق عبداللہ دونوں پاکستان جاتے تھے اور جب جب ڈاکٹر فاروق عبداللہ پاکستان گئے یہاں حالات قابو سے باہر ہوئے اورپھرکشمیر میں بدامنی کانہ تھمنے والاسلسلہ شروع ہوا۔اْنہوں نے کہاکہ کشمیرکی پولنگ کیخلاف اسلام آباد میں ہڑتال ہواکرتی تھی اور ووٹنگ شرح ۸فیصد تک سکڑ گئی اور برسوں تک یہ چلتارہا۔
مرکزی وزیر نے کہاکہ تین دہائیوں بعد کشمیر میں وزیراعظم نریندرمودی کی انتھک محنت کی بدولت صورتحال بدلی اوربڑی ووٹنگ ہونے لگی اوراب یہ بھاجپا اور مودی کی ذمہ داری ہے یہاں امن وامان بحال رہے اورنوجوانوں کو راہ راست پر رہیں۔اْنہوں نے کہاکہ جموں وکشمیرمیں تعمیر و ترقی کیلئے بڑے انقلابی اقدمات اٹھائے گئے ہیں اور مودی کی تیسری مدت شروع ہوتے ہی ملک ترقی کی راہ پر تیزی سے گامزن ہے اور دنیا میں اہم مقام بنایا لیکن پھر سے اسلام آباد کی مداخلت اور جموں وکشمیرکی خودساختہ مین اسٹریم جماعتیں کانگریس کے ساتھ مل کر یہاں علیحدگی پسندی کو ہوادینے لگی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی کا درۂ امریکہ :عالمی امن کی تجاویز پر بات کریں گے:مصری

Next Post

چوبیس گھنٹے مفت بجلی کی فراہمی پر کام ہو رہا ہے:مودی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
اہم ترین

ہند پاک سیز فائر کے بعدسرینگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-14
’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘
اہم ترین

’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘

2025-05-14
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
اہم ترین

’دہشت گردی جاری رہی تو پاکستان کو تباہ کیا جائیگا ‘

2025-05-14
یکم مارچ سے سرینگر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی
اہم ترین

بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع

2025-05-14
Next Post
۲۲؍اکتوبر سے روز گار میلہ ‘۱۰ لاکھ نوکریاں فراہم ہوں گی

چوبیس گھنٹے مفت بجلی کی فراہمی پر کام ہو رہا ہے:مودی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.