ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پاکستان کو جموں کشمیر میں اپنا ایجنڈا چلانے نہیں دیں گے۔۔ کانگریس اور این سی بے نقاب ہوگئیں جب پاکستانی وزیر نے۳۷۰ پر ان کی حمایت کی

عبداللہ‘ مفتی اور گاندھی خاندانوں کی وجہ سے جموں کشمیر کے نوجوانوں کا جمہوریت پر بھروسہ کم ہوا تھا۔۔میں کہنا چاہتا ہوں کہ صرف بی جے پی ہی جموں کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کر سکتی ہے :موزیر اعظم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-20
in اہم ترین
A A
تین خاندانوں کی وجہ سے نوجوانوں کا جمہوریت پر بھروسہ کم ہوا تھا :مودی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

کٹرا /سرینگر//
وزیر اعظم‘ نریندر مودی نے جموں کشمیر میں ہم خیال پارٹیوں کے ساتھ گٹھ جوڑ کرنے کی کوششوں کے درمیان ہمسایہ ملک پاکستان کو جمعرات کو ایک سخت پیغام دیا اور کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت وادی میں آرٹیکل ۳۷۰ کو واپس نہیں لا سکتی۔
جموں کے کٹرا میں اپنی دوسری انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ میں زور و شور سے کہہ رہا ہوں کہ ہم پاکستان کو جموں و کشمیر میں اپنا ایجنڈا چلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
وزیر اعظم مودی نے کانگریس،نیشنل کانفرنس (این سی) اتحاد پر بھی شدید حملہ کیا اور پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ’مشترکہ ایجنڈا‘ شیئر کرنے کیلئے اسے تنقید کا نشانہ بنایا۔
آرٹیکل۳۷۰پر پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ پڑوسی ملک کی جانب سے کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے منشور کی تعریف ان کے ناپاک اتحاد کو بے نقاب کرتی ہے۔
پی ایم مودی نے کہا کہ بی جے پی کبھی بھی ایسا نہیں ہونے دے گی۔
وزیر اعظم نے کہا’’پاکستانی وزیر دفاع نے کہا کہ آرٹیکل ۳۷۰؍ اور۳۵؍ اے پر کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے اتحاد کا ایجنڈا وہی ہے جو پاکستان کا ہے۔ کانگریس اور نیشنل کانفرنس آج اس وقت بے نقاب ہوگئی جب پاکستانی وزیر نے آرٹیکل ۳۷۰ پر ان کے انتخابی وعدوں کی کھل کر حمایت کا اظہار کیا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس کا اتحاد کشمیر میں پاکستان کا ایجنڈا مسلط کرنا چاہتا ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی ان کے ایجنڈے کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
وزیر اعظم مودی نے کانگریس اور نیشنل کانفرنس پر الزام عائد کیا کہ وہ ہندوستان کے مفادات کے خلاف کام کر رہی ہیں حالانکہ وہ جانتی ہیں کہ پاکستانی دراندازوں نے جموں و کشمیر کے باشندوں کو گہرے زخم دیئے ہیں۔
مودی نے کہا کہ پاکستان کے مذموم عزائم نے ہمارے بھائیوں اور بہنوں کو قتل کیا لیکن وہ ان کے ساتھ اتحاد کرنا چاہتے ہیں۔ کئی دہائیوں سے وہ وہی کام کر رہے ہیں جو ان کے پاکستانی باس چاہتے تھے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی کیلئے ملک سب سے پہلے ہے اور وہ ہمیشہ ملک کی سرحدوں کا دفاع کرنے اور ملک کے دشمنوں کو سزا دینے میں پوری کوشش کرے گی۔
اس سے پہلے سرینگر کے شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈئم میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب میں کہا کہ جموںکشمیر کے نوجوانوں کا جمہوریت میں ایک بار پھر اعتماد بحال ہوا ہے اور اب وہ محسوس کر رہے ہیں کہ ان کا ووٹ تبدیلی کا محرک بن جائے گا۔
مودی نے کہا کہ جموں کشمیر کے نوجوانوں کو وافر مواقعے فراہم کرنا میرا مشن ہے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا تعین کر سکیں۔
وزیر اعظم نے کہا’’میانن سارنی کاشرن باین تہ بنن چھ میانہ طرفہ نمسکار یعنی میرے تمام کشمیری بھائی بہنوں کو میری طرف سے نمسکار، جس پر سارا اسٹیڈیم مودی مودی کے نعروں سے گونج اٹھا‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’یہ نیا کشمیر ہے جموں وکشمیر کی ترقی اور خوشحالی ہمارا مشن ہے میں آپ سب کا مشکور ہوں‘‘۔
وزیر اعظم نے کہا’’جموںکشمیر میں آج جمہوریت کا تہوار چل رہا ہے ،گذشتہ روز سات اضلاع میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی اور پہلی بار دہشت گردی کے خوف کے بغیر ووٹنگ ہوئی‘‘۔
مودی نے کہا’’یہ سچ مچ ہمارے لئے ایک فخر کا مقام تھا کہ بھاری تعداد میں لوگ ووٹنگ کیلئے نکلے ‘‘۔ان کا کہنا تھا’’کشتواڑ میں۸۰فیصد‘ ڈوڈہ میں۷۱فیصد سے زیادہ، رام بن میں ۷۰فیصد اور کولگام میں۶۲فیصد سے زیادہ پولنگ ہوئی ،اس شرح سے تمام سابق ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں‘‘۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جموں کشمیر کے لوگوں نے انتخابی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کیا ہے ۔مودی نے کہا کہ آج دنیا دیکھ رہی ہے کہ جموں وکشمیر کے نوجوان ہندوستان کی جمہوریت کو کس طرح مضبوط کر رہے ہیں۔
مودی نے کہا’’اس کیلئے میں جموں کشمیر کے لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں‘‘۔
ریاستی درجے کی بحالی کے متعلق ان کا کہنا تھا’’بی جے پی نے جموں وکشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کا وعدہ کیا ہے اور بی جے پی ہی اس وعدے کو پورا کرے گی‘‘۔
عبداللہ،مفتی اور گاندھی خاندانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا’’یہی تین خاندان جموں وکشمیر کو چلانے کے ذمہ دار تھے ،ان خاندانوں نے جموں وکشمیر کے لوگوں میں غیر یقینی صورتحال پیدا کی ہے‘‘۔انہوں نے کہا’’ان تین خاندانوں نے جمہوریت اور کشمیریت کو اپنے مقاصد کے لئے روند ڈالا ہے ، کیا آپ کو معلوم ہے کہ ۱۹۸۰میں انہوں نے کیا کیا‘‘۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا’’ان خاندانوں نے جموں کشمیر کی سیاست کو اپنی ذاتی جاگیر سمجھا تھا،یہ اپنے خاندان کے لوگوں کے بغیر کسی کو آگے آنے نہیں دیتے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا’’یہ لوگ پنچایتی، ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی انتخابات نہیں ہونے دیتے تھے کیونکہ وہ جانتے تھے کہ اس طرح نئے چہرے سامنے آئیں گے ‘‘۔
وزیر اعظم نے کہا’’دہشت گردی کو شکست دینا میرا مشن ہے تاکہ جموں وکشمیر کے لوگ ایک بار پھر اس کا شکار نہ بن سکیں‘‘۔
مودی نے کہا کہ کشمیر ایک مقدس سرزمین ہے جس کو۳۵برس قبل تین خاندانوں نے تباہ کر دیا۔ان کا کہنا تھا’’اس سرزمین پرحضرت بل،چرار شریف،آستان خواجہ نقشبند (رح)،شنکر آچاریہ، ماتا رتشا دیوی مندر وغیرہ جیسے متبرک مقامات ہیں لیکن ان تین پارٹیوں نے جموں و کشمیر کو تاریکی میں دھکیل دیا‘‘۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ایک وقت ایسا تھا جب لالچوک شام ڈھلتے ہی بند ہوجاتا تھا اور لالچوک جانا موت کو دعوت دینے کے مترادف سمجھا جاتا تھا لیکن آج یہ بازار رات دیر گئے تک کھلا رہتا ہے ۔
مودی نے کہا’’آج یہاں عید اور دیوالی ایک ساتھ امن اور آپسی بھائی چارے کے ساتھ منائی جاتی ہے آج یہاں سڑکوں پر الیکٹرک گاڑیاں چل رہی ہیں اور ہر کوئی عزت کے ساتھ اپنی روزی روٹی کما رہا ہے ‘‘۔ان کا کہنا تھا’’ان تین جماعتوں نے کشمیری پنڈتوں کو بھی نہیں بخشا انہیں یہاں سے بھاگنے پر مجبور کیا گیا لیکن بی جے پی ایک بار پھر دل اور دلی کی دوری کو کم کرکے تمام مذہبوں کے لوگوں کو آپس میں ملا رہی ہے ‘‘۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جموں وکشمیر میں گذشتہ ۳۵ برسوں کے دوران تین ہزار دن ہڑتالوں کے نذر ہوئے جس کا مطلب ہے کہ کشمیر ۳۵برسوں میں سے۸برسوں کو بند رہا ہے ۔انہوں نے کہا’’لیکن گذشتہ پانچ برسوں کے دوران ایک دن بھی ہڑتال نہیں رہی‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت وزیر اعظم سوریا گھر یوجنا اسکیم کے تحت مفت بجلی فراہم کرنے پر بھی غور کر رہی ہے ۔
اپنے۴۰منٹوں پر محیط خطاب کے آخر پر انہوں نے اپنے پارٹی امید واروں صوفی یوسف، انجینئر اعجاز حیسن اور عارف راجا کے لئے لوگوں سے ووٹ مانگے -انہوں نے لوگوں سے مخاطب ہو کر کہا’’۳۵ستمبر کو بھاری تعداد میں نکل کر تمام گذشتہ ریکارڈوں کو توڑ دینا۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسرائیل نے اپنے ہزاروں فوجی غزہ سے لبنان کی سرحد پر پہنچادیے

Next Post

بی جے پی کے پاس تین خاندانوں کی تنقید کرنے کے سواکچھ بھی نہیں ہے :عمر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘
اہم ترین

ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘

2025-07-05
سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
Next Post
ای ڈی نے مجھ پر کوئی الزام عائد نہیں کیا ‘عمرعبداللہ

بی جے پی کے پاس تین خاندانوں کی تنقید کرنے کے سواکچھ بھی نہیں ہے :عمر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.