پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

جموں صوبے میںانسداد دہشت گردی کی کارروائیاں تیز

چھاترو جھڑپ میں جاں بحق جی سی او کی آخری رسومات ادا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-15
in مقامی خبریں
A A
پونچھ میں برادر کشی کے واقعہ میں فوجی ہلاک‘تین زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

جموں//
سیکورٹی فورسز نے کشتواڑ، اودھم پور، پونچھ اور راجوری اضلاع کے کچھ حصوں میں ہفتہ کے روز دہشت گردی کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔
عہدیداروں نے بتایا کہ ضلع کشتواڑ کے چھاترو علاقے میں پنگنال ڈگڈا کے جنگلات میں ایک مشترکہ آپریشن دوسرے دن بھی جاری ہے، جس میں ایک جے سی او سمیت دو فوجی اہلکاروں کو ہلاک کرنے اور دو دیگر کو زخمی کرنے کے ذمہ دار دہشت گردوں کو پکڑنے کیلئے سرچ پارٹیوں میں کمک شامل ہوگئی ہے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں رکھا گیا تھا اور سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا پتہ لگانے کے لئے ڈرون اور دیگر جدید آلات کا استعمال کیا تھا ، جو اندھیرے اور گھنے پتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مقابلے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ساتھ ابھی تک کوئی نیا رابطہ نہیں ہوا ہے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ اودھم پور ضلع کے بسنت گڑھ علاقے میں کھنڈرہ ٹاپ، کڈواہ اور رائے چک کے بالائی علاقوں میں بھی بڑے پیمانے پر تلاشی مہم جاری ہے جہاں۱۱ستمبر کو پاکستان میں قائم جیش محمد کے دو دہشت گردوں کو مار گرایا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز پونچھ کے سرن کوٹ اور راجوری ضلع میں نوشہرہ اور تھانہ منڈی کے جنگلاتی علاقوں میں بھی تلاشی لے رہی ہیں۔
اس جھڑپ میں ہلاک ہونے والے فوج کے جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) کی ہفتہ کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کی گئیں۔
جمعہ کی شام جھڑپ میں نائب صوبیدار وپن کمار اور ہماچل پردیش سے تعلق رکھنے والے سپاہی اروند سنگھ ہلاک اور دو دیگر فوجی زخمی ہوگئے۔
راجوری کے سندر بنی میں کمار کے آبائی گاؤں پاترا میں اس وقت سوگ کی لہر دوڑ گئی جب ترنگے میں لپٹے ان کی نعش کو ہفتہ کی دوپہر آخری رسومات کے لئے ایک سجی ہوئی فوجی گاڑی میں لایا گیا۔
کمار کے پسماندگان میں ان کی بیوی اور دو بچے ہیں ‘جن میں ایک لڑکا ساتویں کلاس میں پڑھتا ہے اور ایک لڑکی تیسری کلاس میں پڑھتی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’پی ڈی پی نچلی ترین سطح پر ہونے کے باوجود حکومت سازی میں کلیدی کردار اداکریگی‘

Next Post

’تاپر میں تین ملی ٹنٹوں کی ہلاکت بڑی کامیابی‘دو ممکنہ طور پر پاکستانی تھے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں   ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت  پاکستانی شہری کے طور پر کرلی
اہم ترین

پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں  ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر کرلی

2026-09-06
گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل
اہم ترین

گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل

2026-09-06
ادھم پور میں انکاونٹر شروع، گولیوں کا تبادلہ ‘کشتواڑ کے چھاترو میں آپریشن جاری
اہم ترین

بڈگام کے بالائی حصے میں فورسز کے ساتھ جھڑپ‘دہشت گرد ہلاک

2026-09-06
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر کی یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد

2026-09-06
گریز میں ہماری ریلی پر حملے میں بی جے پی ملوث:این سی
اہم ترین

امتیازی سلوک ؟’بی جے پی کو سہولت، این سی کو کچلا گیا‘

2026-09-03
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
اہم ترین

اننت ناگ میں چٹان گاڑی پر گرنے سے سیاح جاں بحق

2026-09-03
Next Post
راجوری میں ایل او سی پر در اندازی کی کوشش ناکام، دو ملی ٹنٹ ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد: فوج

’تاپر میں تین ملی ٹنٹوں کی ہلاکت بڑی کامیابی‘دو ممکنہ طور پر پاکستانی تھے‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.