سرینگر//
وزیراعظم ‘نریندر مودی ۱۹ ستمبر انتخابی مہم کے سلسلے میں سرینگر کا دورہ کریں گے ۔
بی جے پی کی جانب سے آج شام جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم۱۹ستمبر سرینگر کا دورہ کریں گے اور اسمبلی انتخابات سے قبل سرینگر کے شیر کشمیر پارک میں بی جے پی کی ایک بڑی ریلی سے خطاب کریں گے‘‘۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ریلی میں تقریباً۲۰ سے ۳۰ہزارپارٹی کارکنوں کی شرکت کی توقع ہے۔
بی جے پی کے سینئر لیڈر محمد انور خان کو وزیر اعظم کی ریلی کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔
سرینگر ضلع میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت ۲۵ستمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ اس سے پہلے وزیر اعظم ۱۴ ستمبر کو جموں جائیں گے جہاں وہ انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے ۔