نئی دہلی// مرکزی وزیر داخلہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر امت شاہ نے بدھ کو کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کے غیر ملکی سرزمین پر دیئے گئے بیانات پر ان کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو توڑنے والی طاقتوں کے ساتھ کھڑا ہونا مسٹر گاندھی اور کانگریس پارٹی کی عادت بن گئی ہے ۔
مسٹر شاہ نے کہا ” مسٹر گاندھی اور کانگریس پارٹی کی یہ عادت بن گئی ہے کہ وہ ملک مخالف باتیں کریں اور ملک کو توڑنے کی کوشش کرنے والی طاقتوں کے ساتھ کھڑے ہوں۔ "چاہے وہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس (جے کے این سی) کے ملک مخالف اور ریزرویشن مخالف ایجنڈے کی حمایت کرنی ہو یا غیر ملکی فورمز پر ہندوستان مخالف بولنا ہو، مسٹر گاندھی نے ہمیشہ ملک کی سلامتی اور جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے ۔”
وززیرداخلہ نے کہا کہ زبان کے خلاف زبان، خطے کے خلاف خطے اور مذہب کے خلاف مذہب کے درمیان تفریق کی بات کرنا مسٹر گاندھی کی تفرقہ انگیز سوچ کی عکاسی کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا "ملک سے ریزرویشن ختم کرنے کی بات کرکے مسٹر گاندھی نے ایک بار پھر ملک کے سامنے کانگریس کا ریزرویشن مخالف چہرہ پیش کیا ہے ۔
بی جے پی لیڈر نے کہا ‘‘میں مسٹر گاندھی کو بتانا چاہتا ہوں کہ جب تک بی جے پی ہے ، کوئی بھی ریزرویشن کو ہاتھ نہیں لگا سکتا اور کوئی ملک کے اتحاد سے نہیں کھیل سکتا’’۔