جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مجوزہ وقف بل حکومت کی بد نیتی اور برے ارادوں کامظہر:وقف قومی کانفرنس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-10
in قومی خبریں
A A
زیارتگاہوں‘ آستانوں اور بقعہ جات میں زبردستی چندہ وصول کرنے پر پابندی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندوستان نے اروناچل کے مقامات کے نام کی تبدیلی کو چین کی جانب سے ایک فضول اور مضحکہ خیز کوشش قرار دیا ہے

پی او کے پر قبضہ دہشت گردی کا واحد مستقل حل : رام داس اٹھاولے

نئی دہلی//مجوزہ وقف بل سے حکومت کی بد نیتی اور اس کے برے ارادوں کی نشاندہی ہوتی ہے ۔ اگر یہ قانون بن گیا تو اس سے مساجد، مدارس، قبرستان، درگاہ، کربلا اور خانقاہیں محفوظ نہیں رہیں گی۔ حکومت موجودہ وقف قانون میں ایسی تبدیلیاں کرنا چاہتی ہے ، جس سے وقف املاک پر غیر قانونی قبضہ داروں اورمافیاو[؟]ں کے قبضہ کی راہ ہموار ہو جائے ۔ان خیالات کا اظہار انڈیا اسلامک کلچر ل سینٹر کے زیراہتمام وقف ترمیمی بل 2024 پر قومی کانفرنس کے دوران شرکائنے کیا۔
کانفرنس میں مجوزہ وقف ترمیمی بل کو مسترد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اس کی بھر پور مخالفت کا فیصلہ کیا گیا۔ مقررین نے اس کے خلاف مشترکہ پارلیمانی کمیٹی اور دیگر پلیٹ فارم پر بھی آواز اٹھانے کا اعلان کیا۔
کانفرنس کے شرکائنے کہا کہ بل کا مسودہ کسی ایسے شخص نے تیار کیا ہے جو وقف کے تصور سے بھی ناوقف ہے ۔ اس بل میں وہ تمام خرابیاں موجود ہیں جس سے وقف املاک پوری طرح خطرہ سے دوچار ہو جائیں گی۔
مقرین نے کہا کہ مجوزہ وقف بل سے حکومت کی بد نیتی اور اس کے برے ارادوں کی نشاندہی ہوتی ہے ۔اگر یہ قانون بن گیا تو اس سے مساجد، مدارس، قبرستان، درگاہ، کربلا اور خانقاہیں محفوظ نہیں رہیں گی۔ حکومت موجودہ وقف قانون میں ایسی تبدیلیاں کرنا چاہتی ہے ۔ جس سے وقف املاک پر غیر قانونی قبضہ داروں، مافیاو[؟]ں کے قبضہ کی راہ ہموار ہو جائے ۔
دانشوروں نے اس تاثر کو بھی سختی سے مسترد کیا کہ وقف کے پاس ریلوے کے بعد سب سے زیادہ جائیدادیں ہیں۔ مقرین نے نشاندہی کی کہ صرف تمل ناڈو، آندھرا پردیش اور کسی حد تک تلنگانہ کے مندروں کے پاس وقف سے کہیں زیادہ اراضی ہے ۔ کانفرنس میں یہ احساس ابھر کر آیا کہ موجودہ وقف ترمیمی بل کا مقصد مسلمانوں سے دشمنی نکالنے علاوہ اور کچھ بھی نہیں ہے ۔ بل کے سیاسی اور سماجی پہلوو[؟][؟]ں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
مقرین میں سپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ ایم آر شمشاد، وجہی شفیق، زیڈ کے فیضان، سابق آئی آر ایس آفیسر سید محمود اختر، سید ظفر محمود، ایم این چودھری، سابق ہائی کورٹ جج جسٹس اقبال انصاری، ذیڈ یو خان، انتخابی کمیشن کے سابق کمشنر ایس وائی قریشی، سیاسی مبصر تسلیم رحمانی، خواجہ ایم شاہد، سول سوسائٹی ممبر سردار دیا سنگھ، وقف ویلیئر فورم کے چیرمین احمد جاوید، مشہور صحافی قربان علی، جے پی سی کے رکن ممبر پارلیمنٹ محیب اللہ ندوی اور انڈیا اسلامک سینٹر کے صدر سلمان خورشید صاحب شامل رہے ۔ سردار دیا سنگھ نے سکھوں کی طرف سے اسلامک سینٹر کی اس مہم میں ساتھ دینے کا یقین دلایا۔ سلمان خورشید صاحب نے کہا کہ وقف کے اہم مسئلہ پر سینٹر کی جانب سے یہ پہلا قدم اٹھایا گیا ہے ۔ سینٹر اہل وطن کو اس مسئلہ کے بارے میں واقف کرانے کی کوشش کرے گا۔ ساتھ ہی اس بل پر تفصیلی گفتگو کے لئے ورکشاپ کی جائے گی۔ واپس کرانے کے لئے جو بھی آئینی طریقے ہوں گے انہیں اپنایا جائے گا۔
کانفرنس میں تمام شرکائنے یک زبان کہا کہ مجوزہ بل اگر منظور ہوا تو اس کے نتیجہ میں وقف کی شکل و صورت اور حیثیت ختم ہو جائے گی۔ برسراقتدار جماعت اسے تباہ کرنا چاہتی ہے ۔ حالانکہ وقف سے مستفید ہونے والوں میں بیوائیں، غریب، یتیم اور مساکین شامل ہیں۔ وقف جائیدادوں میں قبرستان، مساجد، درگاہ، کربلا، خانقاہ اور دیگر مذہبی مقامات شامل ہیں جنہیں اس بل کی وجہ سے خطرہ لاحق ہو جائے گا۔ لہٰذا تمام شرکائاور حاضرین نے ذاتی طور پر اور دیگر تنظیموں کے ذمہ داروں کی جانب سے بل کو مکمل طور پر مسترد کرنے کی تجویز پاس کی گئی۔ نائب صدر محمد فرقان نے شرکائکا استقبال کیا، مشہور ایڈوکیٹ بہار برقی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے جبکہ کہکشاں صاحبہ نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔ اس میں سینٹر کے ممبران کے علاوہ ملک کے معروف دانشور، وکلاء، بیروکریٹس، لیڈران، غیر سرکاری رضاکار تنظیموں کے ذمہ دارن اور سماجی کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
خیال رہے کہ یہ کانفرنسآئی آئی سی سی کے صدر اورسابق مرکزی وزیر سلمان خورشید کی صدارت اورنائب صدر محمد فرقان احمدکی نگرانی میں منعقد ہوئی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سپریم کورٹ نے ریپ کے بعد قتل کا شکار ڈاکٹر کی تصاویر سوشل میڈیا سے ہٹانے کا حکم دیا

Next Post

مشرق وسطیٰ میں نیا تعلیمی سال۔ غزہ میں اسکول تباہ، 6 لاکھ بچے تعلیم سے محروم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

Randhir-Jaiswal
قومی خبریں

ہندوستان نے اروناچل کے مقامات کے نام کی تبدیلی کو چین کی جانب سے ایک فضول اور مضحکہ خیز کوشش قرار دیا ہے

2025-05-15
پر امن اور ترقی یافتہ جموں کشمیر‘ مرکزی حکومت کی تر جیح :اٹھوالے
قومی خبریں

پی او کے پر قبضہ دہشت گردی کا واحد مستقل حل : رام داس اٹھاولے

2025-05-15
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
قومی خبریں

کانگریس لیڈر فوج کی بہادری کو سیاست کے ترازو پر تول رہے ہیں: شیو راج

2025-05-15
مسلح افواج کے اہلکاروں کو جموں و کشمیر، لداخ میں گرفتاریوں سے تحفظ فراہم
قومی خبریں

چھٹا سیمی کنڈکٹر یونٹ زیور میں قائم کیا جائے گا

2025-05-15
دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

پاکستان نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تو امریکہ نے اعلان کیوں کیا: اے اے پی

2025-05-14
آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

خواتین کے آگے آنے سےسماجی و اقتصادی ترقی ممکن: دھنکھڑ

2025-05-14
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
قومی خبریں

ہماری فوج ہندوستان کی طرف میلی آنکھ دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے: ریکھا گپتا

2025-05-14
Amit shah
قومی خبریں

پڈوچیری میں جلد ہی تین نئے فوجداری قوانین نافذ کیے جانے چاہئیں: شاہ

2025-05-14
Next Post
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید

مشرق وسطیٰ میں نیا تعلیمی سال۔ غزہ میں اسکول تباہ، 6 لاکھ بچے تعلیم سے محروم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.