ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی سابق ملی ٹنٹوں کی مدد سے الیکشن لڑ رہے ہیں: رام مادھو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-04
in تازہ تریں
A A
نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی سابق ملی ٹنٹوں کی مدد سے الیکشن لڑ رہے ہیں: رام مادھو

Ram

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۴ستمبر

بی جے پی کے سینئر لیڈر رام مادھو نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی سابق ملی ٹنٹوں کی حمایت سے جموں و کشمیر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات لڑ رہی ہیں۔

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

مادھو نے کہا”جہاں تک میری جانکاری کا تعلق ہے تو سابق ملی ٹنٹ کھل کر نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے امید واروں کے لئے مہم چلا رہے ہیں“۔

بی جے پی لیڈر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز یہاں کھنموہ میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

مادھو نے کہا”نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کا منشور پرانے کی دنوں کی طرف واپس لے جار ہا ہے ، ان دونوں پارٹیوں کو چناﺅ لڑنے کے لئے سابق ملی ٹنٹ کھل کر مدد کر رہے ہیں“۔

ان کا کہنا تھا”جہاں تک میری جانکاری کا تعلق ہے تو سابق ملی ٹنٹ کھل کر نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے امید واروں کے لئے مہم چلا رہے ہیں“۔

مادھو نے کہا کہ جن پارٹیوں اور خاندانوں نے گذشتہ تیس چالیس برسوں سے جموں وکشمیر کے لوگوں کو مصیبتوں میں ڈال دیا، کو شکست دی جائے گی اور نئے امید واروں کو فتح سے ہمکنار کیا جائے گا۔

بی جے پی لیڈر نے کہا”جو امن چاہتے ہیں، دہشت گردی کا بالکل سپورٹ نہیں کرتے ہیں،ترقی چاہتے ہیں وہی نئے لیڈر اور پارٹیاں کشمیر میں ابھر کر سامنے آئیں گی“۔ان کا کہنا تھا”جموں وکشمیر میں ایک نئی حکومت قائم ہو رہی ہے اور ہماری پارٹی بھاری اکثریت سے حکومت بنائے گی“۔

مختلف نظریات کی حامل پارٹیوں کے امید واروں کے الیکشن میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے پر پوچھے جانے پر بی جے پی لیڈر نے کہا”جمہوریت میں کوئی بھی الیکشن میں حصہ لے سکتا ہے لیکن دہشت گردوں او سابق ملی ٹنٹوں کے سہارے الیکشن نہیں لڑنے ہیں“۔

مادھو نے کہا کہ جموں وکشمیر میں اسمبلی چناﺅ پر امن اور صاف شفاف طریقے سے منعقد ہوں گے جس طرح پارلیمانی انتخابات منعقد ہوئے ۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ امیت۶یا۷تاریخ کو جموں وکشمیر کا دورہ کریں گے اور اس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی اور دوسرے لیڈروں کا بھی دورہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات تاریخی نوعیت کے ہوں گے ۔

یہ پوچھے جانے پر کہ اگر بی جے پی کو اکثریت نہیں ملی تو کیا وہ کسی پارٹی کے ساتھ اتحاد کرے گی، مادھو نے کہا کہ بی جے پی سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھرے گی، لیکن اگر ایسی صورتحال ہوتی ہے تو ہم اس پر بعد میں تبادلہ خیال کریں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امیت شاہ ۶ ستمبر کو جموں میں بی جے پی کا منشوی جاری کریں گے

Next Post

انڈیا بلاک جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کو یقینی بنائے گا: راہل گاندھی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
انڈیا بلاک جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کو یقینی بنائے گا: راہل گاندھی

انڈیا بلاک جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کو یقینی بنائے گا: راہل گاندھی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.