منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سروری نے اندروال سے بہ حیثیت آزادا میدوار پرچہ نامزدگی داخل کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-28
in اہم ترین
A A
سروری نے اندروال سے بہ حیثیت آزادا میدوار پرچہ نامزدگی داخل کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

کشتواڑ/جموں//
ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کے نائب صدر‘ غلام محمد سروری نے منگل کو ضلع کشتواڑ کی اندروال سیٹ سے آزاد امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا اور کہا کہ وہ اسمبلی انتخابات لڑنے کے عوام کے مطالبے کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔
تاہم سابق وزیر نے ڈی پی اے پی سربراہ غلام نبی آزاد کے ساتھ کسی بھی قسم کے اختلافات سے انکار کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ آزاد ان کے رہنما رہیں گے۔
ڈی پی اے پی نے اتوار کو آئندہ اسمبلی انتخابات کیلئے۱۳؍ امیدواروں کی اپنی پہلی فہرست جاری کی تھی ، لیکن آزاد کے وفادار سروری اور جوگل کشور شرما کے نام غائب تھے۔
سروری نے کہا’’میں نے اندروال حلقہ سے آزاد امیدوار کے طور پر پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ ہم اس خطے کے لوگوں کے لئے کام کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ میں نے اندروال کے لوگوں کے فیصلے پر عمل کیا اور ان کے مطالبے کو نظر انداز نہیں کر سکا‘‘۔
چار مرتبہ اندروال سیٹ کی نمائندگی کرنے والے سروری نے اس بات پر زور دیا کہ ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی یا اس کے لیڈر کے ساتھ ان کا کوئی اختلاف نہیں ہے۔
سورری کاکہنا تھا’’آزاد سے میرا کوئی اختلاف نہیں ہے۔ وہ میرا لیڈر ہے۔ مجھے لوگوں نے اندروال سے الیکشن لڑنے پر مجبور کیا۔ انہوں نے مجھے یقین دلایا ہے کہ ہم یہ الیکشن جیتیں گے۔ میں نے ۲۰۰۲‘۲۰۰۸؍اور۲۰۱۴ میں الیکشن لڑا اور ان لوگوں کی حمایت کی بدولت ہر بار جیت گیا‘‘۔
ڈی پی اے پی رہنما نے کہا کہ حلقے کے لوگوں نے ان پر زور دیا کہ وہ آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑیں۔’’میں الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہوں۔ مینڈیٹ عوام کا ہے، کسی اور کا نہیں‘‘۔
۲۰۲۴ کے پارلیمانی انتخابات میں سروری کی ضمانت کٹھوعہ،ادھم پور سیٹ سے چلی گئی تھی، جس پر مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے تیسری بار کامیابی حاصل کی تھی۔
سروری۲۰۰۲ سے۲۰۱۸ تک اندروال حلقہ سے چار بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔۲۰۰۸ میں ، انہیں سیاحت ، جنگلات ، اسکولی تعلیم ، سماجی بہبود ، اور صارفین کے امور اور عوامی تقسیم کے وزیر مملکت کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔
سروری پہلے طویل عرصے تک کانگریس سے وابستہ رہے تھے لیکن اگست ۲۰۲۲ میں آزاد کے ساتھ استعفیٰ دے دیا تھا۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ ڈی پی اے پی سے استعفیٰ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں، انہوں نے کہا’’آزاد میرے لیڈر ہیں اور میرے لیڈر رہیں گے‘‘۔
ڈی اے پی اے لیڈر نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی توجہ غیر تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے روزگار کو یقینی بنانے ، منشیات کی لعنت کو ختم کرنے اور جموں و کشمیر میں امن اور معمول کی صورتحال کو یقینی بنانے پر ہوگی۔
بی جے پی کے طارق حسین کین، پی ڈی پی کے شیخ ناصر، کانگریس،این سی اتحاد کے شیخ ظفر اللہ اور آزاد امیدوار پرے لال شرما نے بھی اندروال حلقہ سے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جماعت اسلامی کے لئے پہلے الیکشن حرام تھا اور اب حلال ہوگیا :عمر عبداللہ

Next Post

منی لانڈرنگ کیس میں شبیر شاہ کو رہائی ‘ لیکن رہا نہیں ہوں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
دہلی ہائی کورٹ نے سبرامنیم سوامی کو اپنی سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کا حکم دیا

منی لانڈرنگ کیس میں شبیر شاہ کو رہائی ‘ لیکن رہا نہیں ہوں گے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.