جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

2021سے پہلے رشوت کو حکومت کا ضروری حصہ سمجھا جاتا تھا:مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-31
in تازہ تریں
A A
قوم کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی:مودی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاک بھارت کشیدگی:سرینگر سمیت24 ہوائی اڈے15 مئی تک بند رہیں گے 

پاکستان نے بھارت کو نشانہ بنانے کےلئے 300 سے 400 ترک ڈرون استعمال کیے : حکومت

شملہ/۳۱مئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ پچھلے آٹھ سالوں کے دوران ملک کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور حکومت کی اسکیموں کے فائدے بغیر کسی بدعنوانی کے۱۰۰فیصد غریبوں تک پہنچ رہے ہیں۔
اپنی حکومت کے آٹھ سال مکمل ہونے کے موقع پر یہاں منعقد غریب کلیان سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ۲۰۴۱سے پہلے ہندوستان بدعنوانی، گھپلوں ، اقربا پروری اور نوکر شاہی کے لیے دنیا میں جانا جاتا تھا، لیکن اب وقت بدل گیا ہے ۔ اور یہ ملک بدعنوانی سے لڑنے ، غریبوں کے تئیں حساس ہونے اور ملک کی سرحدوں کو محفوظ رکھنے کے لیے جانا جاتا ہے ۔ جرائم کے خلاف نکیل کسنے اور بدعنوانی کو برداشت نہ کرنے پر اب ہندوستان کا دنیا میں چرچا ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتیں کرپشن کے خلاف لڑنے کے بجائے گھٹنے ٹیکنے کے لئے جانی جاتی تھیں۔
وزےر اعظم نے کہا کہ آج دنیا میں ملک کے جن دھن کھاتوں سے گھروں میں گیس کی سہولت، عزت کے ساتھ رہنے کے لیے بیت الخلا، صحت کی سہولیات کے لیے آیوشمان بھارت اسکیم اور ملک کی سلامتی کے لیے ایئر اسٹرائک کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کی سرحدیں زیادہ محفوظ ہیں اور ملک کا شمال مشرقی خطہ جو کہ امتیازی سلوک کا شکار رہا ہے ، ملک میں شامل ہو گیا ہے ۔ حکومت اب مائی باپ کی نہیں بلکہ جنتا جناردن کی خادم ہے ۔ حکومت عوام کی زندگیوں میں مداخلت نہیں کر رہی بلکہ اسے آسان بنا رہی ہے ۔
بدعنوانی پر سخت تنقید کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ پہلے یہ سمجھا جاتا تھا کہ یہ مسئلہ مستقل ہے لیکن ان کی حکومت نے ٹیکنالوجی کے ذریعے بدعنوانی کو کم کیا ہے ۔
مودی نے کہا کہ ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر (ڈی بی ٹی ) اسکیم کے تحت۲۲لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ لوگوں کے بینک کھاتوں میں منتقل کیے گئے ہیں۔ تین کروڑ لوگوں کو پکے گھر فراہم کیے گئے ہیں اور۵۰کروڑ لوگوں کو۵لاکھ روپے تک کی مفت طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
وزےر اعظم نے کہا کہ۲۵کروڑ لوگوں کو۲لاکھ روپے کی ایکسیڈنٹ انشورنس اسکیم سے جوڑا گیا ہے اور ۴۵کروڑ لوگوں کے جن دھن کھاتے کھولے گئے ہیں۔ پینے کے صاف پانی کی اسکیم کے تحت تقریباً چھ کروڑ غریب دیہی خاندانوں کو صاف پانی فراہم کیا جا رہا ہے اور مدرا یوجنا کے تحت دیہاتوں اور شہروں کے۳۵کروڑ لوگوں کو روزگار فراہم کیا گیا ہے ۔ اسی طرح ۴۵لاکھ اسٹریٹ وینڈرس کو قرض کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔
مودی نے کہا کہ ملک میں کئی دہائیوں سے ووٹ بینک کی سیاست کی گئی جس سے بہت زیادہ نقصان ہوا ہے ۔ اب ہم ملک کے تعمیر نو کے لیے سب کی کوششوں اور سب کے ایمان کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان دنیا سے آنکھ ملا کر بات کرتا ہے ، مجبوری میں دوستی کا ہاتھ نہیں بڑھاتا، اب ہندوستان دنیا کی مدد کے لئے ہاتھ بڑھاتا ہے ۔ کورونا بحران کے دوران ۰۵۱ممالک کو ادویات اور کٹس فراہم کی گئی ہیں

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کولگام خاتون ٹیچر ہلاکت‘کشمیری پنڈتوں کا سرینگر سمیت مختلف علاقوں میں احتجاج

Next Post

کشمیری پنڈتوں کا وادی سے بڑے پیمانے پر نقل مکانی کا الٹی میٹم اگر…

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
تازہ تریں

پاک بھارت کشیدگی:سرینگر سمیت24 ہوائی اڈے15 مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-09
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
تازہ تریں

پاکستان نے بھارت کو نشانہ بنانے کےلئے 300 سے 400 ترک ڈرون استعمال کیے : حکومت

2025-05-09
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
تازہ تریں

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ

2025-05-09
خود کار ڈرافٹ
تازہ تریں

لیفٹیننٹ گورنر کا اوڑی دورہ، سیکورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

2025-05-09
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
تازہ تریں

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘۷ دہشت گرد ہلاک :بی ایس ایف

2025-05-09
بالاکوٹ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دو دہشت گرد ہلاک:فوج
تازہ تریں

پاکستانی حملے ، خلاف ورزیاں بنادی گئیں ناکام:ہندوستانی فوج

2025-05-09
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
تازہ تریں

جے شنکر کی اٹلی، یورپی یونین اور امریکہ کے رہنماوں کے سے فون پر بات

2025-05-09
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
تازہ تریں

ہند پاک کشیدگی :امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-09
Next Post
کشمیری پنڈتوں کا وادی سے بڑے پیمانے پر نقل مکانی کا الٹی میٹم اگر…

کشمیری پنڈتوں کا وادی سے بڑے پیمانے پر نقل مکانی کا الٹی میٹم اگر…

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.