ساؤ پالو//
برازیل کی حکومت نے جنوب مشرقی ریاست ساؤ پالو میں جنگلات میں لگی آگ سے نمٹنے کے لیے فوجی طیارے بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔برازیل کے انٹیگریشن اور علاقائی ترقی کے وزیر ویلڈیز گوز نے اتوار کے روز کہا کہ "ہم نے وزارت دفاع سے آگ سے متاثرہ علاقوں سے نمٹنے کے لیے طیارے تعینات کرنے کو کہا ہے۔” انہوں نے جنگل کی آگ کوپیچیدہ آب و ہوا کی ہنگامی صورتحال کا ذمہ دار ٹھہرایا۔وزیر ویلڈیز گوزنے کہا کہ کے سی-390 کارگو ہوائی جہاز آگ پر قابو پانے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔