جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

یاترا کیلئے اضافی فورسز وارد کشمیر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-31
in اہم ترین
A A
یاترا کیلئے اضافی فورسز وارد کشمیر

Yatra

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر//
سالانہ امر ناتھ یاترا کو خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر نیم فوجی دستوں کی کمپنیاں پیرکے روز وادی وارد ہوئیں ۔
معلوم ہوا ہے کہ فورسز کانوائی کے پیش نظر سرینگر جموں شاہراہ پر جگہ جگہ سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے ۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ پیر کے روز سرینگر جموں شاہراہ پر سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ سالانہ امرناتھ یاترا کے پیش نظر اضافی پیرا ملٹری فورسز کی کمپنیاں پیر کے روز وادی وارد ہوئیں ۔
اُن کے مطابق خصوصی گاڑیوں میں سوار فورسز گاڑیاں وادی وارد ہوئیں اور اُنہیں جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں تعینات کیاجا رہا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دنوں اضافی کمپنیاں ملک کی مختلف ریاستوں سے جموں پہنچے اور پیر کے روز اُنہیں وادی کی طرف جانے کی اجازت دی گئی ۔
ذرائع کے مطابق وادی پہنچتے ہی اضافی اہلکاروں کو جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ یاترا کے احسن انعقاد کیلئے’’امسال یاترا کیلئے جموں صوبہ میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں، لکھن پور سے جواہر ٹنل تک جو۲۶۸ کلو میٹر شاہراہ پانچ اضلاع کٹھوعہ، سانبہ، جموں، اودھم پور اور رام بن سے گزرتی ہے ، کو مختلف زونوں اور سیکٹروں میں تقسیم کیا گیا ہے اور زونل سطح پر ایک افسر کو لگایا گیا ہے ‘‘۔
ذرائع کا کہنا ہے’’ یاترا کو سب سے زیادہ دراندازی کا خطرہ رہتا ہے جس کیلئے سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا’’سالانہ امرناتھ یاترا کو سب سے بڑا خطرہ یہ رہتا ہے کہ کہیں دراندازی نہ ہوجائے اور اس کے بعد کہیں کوئی واردات پیش نہ آجائے اس لئے سیکورٹٰی گرڈ کو مزید مستحکم کیا گیا ہے ‘‘۔
ذرائع نے کہا کہ یاترا کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کے لئے بارڈر پولیس فورس کے ساتھ ساتھ بی ایس ایف کی اضافی کمپنیوں کو تعینات کیا گیا ہے ، یہ جموں، سانبہ اور کٹھوعہ میں اپنے مورچے لگائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سرحد کی طرف سے قومی شاہراہ کی طرف آنے والی تمام سڑکوں پر چیک پوسٹ قائم کئے گئے ہیں، کئی جگہ گاڑیوں کی چیکنگ کے لئے چیک پوسٹ لگائے گئے ہیں اور جو قومی شاہراہ کے چیک پوسٹس ہیں انہیں مزید مستحکم کیا گیا ہے وہاں سینٹرل پیرا ملٹری فورسز کی اضافی نفری تعینات ہوگی۔
بتادیں کہ ۳۰جون سے سالانہ امر ناتھ یاترا شروع ہونے جارہی ہے اور ایک اندازے کے مطابق دس لاکھ کے قریب یاتری اس بار پوتر شیو لنگم کے درشن کیلئے آئیں گے ۔
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی سربراہی میں گزشتہ ہفتے ہی امر ناتھ یاترا کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں فیصلہ لیا گیا کہ ڈیڑھ سو اضافی کمپنیوں کویاترا روٹوں پر تعینات کیا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نوجوانوں کو بندوق اٹھانے سے روکنے کیلئے کئی محاذوں پر کام کیا جا رہا ہے :آئی جی پی

Next Post

 کولگام میں مہاجر خاتون ٹیچر کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
بڈگام میں بندوق برداروں کے حملے میں شہری ہلاک

 کولگام میں مہاجر خاتون ٹیچر کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.