نئی دہلی// وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن سے آج ہفتہ کو یہاں نارتھ بلاک میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر گیتا گوپی ناتھ نے ملاقات کی۔
اس دوران محترمہ گوپی ناتھ نے حکومت ہند کی طرف سے اپنائے گئے مالیاتی استحکام کو جاری رکھنے کے لیے وزیر خزانہ کو مبارکباد دی۔ ہندوستانی معیشت کی متحرکیت کو تسلیم کرنے کے علاوہ محترمہ گوپی ناتھ نے آئی ایم ایف کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کی مضبوطی کی تعریف کی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ہندوستان آئی ایم ایف کے ساتھ اپنے تعلقات اور مسلسل روابط کو بہت اہمیت دیتا ہے اور مستقبل کو دیکھتے ہوئے حکومت ہند اس کے ساتھ تعاون بڑھانے کے مزید طریقے تلاش کرنے کے لیے تیار ہے ۔