ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

گجرات کی خطابی جیت کے اہم کرداروں پر ایک نظر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-31
in کھیل
A A
گجرات کی خطابی جیت کے اہم کرداروں پر ایک نظر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی روز باؤل سیریز میں ٹی 20 میچ بھی شامل

کرکٹ کا چوتھا فارمیٹ ‘ٹیسٹ ٹوئنٹی سری لنکا میں شروع ہو رہا ہے

احمد آباد//اپناپہلا سیزن کھیل رہی گجرات ٹائٹنز نے آئی پی ایل پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ اس کے بعد اس نے پہلے کوالیفائر میں راجستھان رائلز کو شکست دینے کے بعد احمد آباد میں جیت حاصل کرکے آئی پی ایل خطاب اپنے نام کرلیا۔
اس جیت کے بعد گجرات کے اہم کرداروں اور ان کے ردعمل پر ایک نظر:
ڈیوڈ ملر (68.71 کی اوسط اور 481 رن): یہ پورا سفر ناقابل یقین رہا ہے۔ ٹرافی جیتنا بے حد خاص ہے۔ یہ میرے لیے سب سے خوشگوار دوروں میں سے ایک رہا ہے۔ سب نے اپنا حصہ ڈالا اور اپنا کردار بخوبی نبھایا۔ ہاردک پانڈیا اور آشیش نہرا نے اس پورے سفر کو کافی آرام دہ رکھا۔ ہاردک اس سیزن میں بہتر سے بہتر ہوتے گئے، انہوں نے گیند اوربلے دونوں سے ہی قیادت کی۔
گیری کرسٹن (بیٹنگ کوچ اور مینٹور): بہت سے لوگ نیلامی میں ٹیم کے توازن اور گہرائی کے بارے میں بات کرتے ہیں، لیکن ہماری ٹیم میں تنوع تھا۔ ہمارے پاس جارحانہ باؤلنگ لائن اپ تھی اور آخری میچ میں تو ہمارے پاس ایک اضافی گیندباز ہوگئے۔ ہاردک ایک سیکھنے والے کپتان ہیں۔ انہوں نے ذمہ داری لیتے ہوئے بلے بازی اورگیندبازی کی۔ وہ ایک ہائی پروفائل کرکٹر ہیں لیکن اتنے ہی شائستہ ہیں۔ آشیش (نیہرا) کے ساتھ بھی کام کرنا بہت اچھا تھا۔ ایک لاکھ لوگوں کے سامنے پہلے ہی سیزن میں ٹائٹل جیتنا ناقابل یقین ہے۔
ہاردک پانڈیا (44 کی اوسط 487 رن اور 27 کی اوسط سے آٹھ وکٹیں): میں نے اپنی باؤلنگ پر بہت محنت کی ہے۔ میں چاہ رہاتھا کہ ایک اہم موقع پر میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔ میں بہتر لائن اورلینتھ پر گیندبازی کرنے کی کوشش کررہاتھا کہ کم سے کم باونڈری دوں۔ میرے لئے ٹیم سب سے اوپر ہے۔ میں ٹیم کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہوں۔ میں کسی بھی پوزیشن پر بیٹنگ کے لیے تیار ہوں۔ میں چاہتاتھا کہ نمبرچار پر بلے بازی کروں اورٹیم کے دیگرکھلاڑیوں کو آزادانہ کھیلنے کا موقع دوں۔
راشد خان (22.15 کی اوسط سے 15 وکٹیں): مجھے لگتا ہے کہ ہم نے وکٹ کوکافی جلدی جان لیا۔ ہمیں معلوم تھا کہ کس ایریا میں گیندبازی کرنی ہے۔ درمیان کے اووروں میں ہم نے کافی اچھی گیندبازی کی۔ شبھمن گل ایک بہترین کھلاڑی ہیں۔ ہم خوش قسمت ہیں کہ وہ ہماری ٹیم میں ہیں۔ آئی پی ایل دنیا کا بہترین مقابلہ ہے۔ یہ جیتنا میری زندگی کی سب سے بڑی حصولیابی ہے۔
راہل تیوتیا (31 کی اوسط سے 217 رن بنائے): ہم نے جو پہلا کوالیفائر کھیلاتھا، اس سے ہمیں کافی اعتمادملا۔ منصوبہ یہ تھا کہ اوپر کے بلے باز ایک اچھی بنیاد رکھیں اور بعد میں آنے والے بلے باز کھیل کو ختم کریں۔ اس سیزن میں میرا ذاتی مقصد کچھ بھی نہیں تھا، میں صرف یہ چاہتا تھا کہ ہم یہ ٹرافی جیتیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انگلینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان، دونوں بورڈز میں بات چیت جاری

Next Post

راستہ بالکل صحیح تھا لیکن راشد کو منزل ملنے میں تھوڑی دیر ہو گئی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی روز باؤل سیریز میں ٹی 20 میچ بھی شامل
کھیل

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی روز باؤل سیریز میں ٹی 20 میچ بھی شامل

2026-10-17
کرکٹ کا چوتھا فارمیٹ ‘ٹیسٹ ٹوئنٹی سری لنکا میں شروع ہو رہا ہے
کھیل

کرکٹ کا چوتھا فارمیٹ ‘ٹیسٹ ٹوئنٹی سری لنکا میں شروع ہو رہا ہے

2026-10-17
حوثی باغیوں کے حملوں کے باوجود ایشیائی کپ مقررہ وقت پر ہوگا: سعودی عرب
کھیل

حوثی باغیوں کے حملوں کے باوجود ایشیائی کپ مقررہ وقت پر ہوگا: سعودی عرب

2026-10-17
کھیل

بنگلورو میں ہندوستان ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فیصلہ کن میچ پر بارش کا سایہ

2026-10-17
کھیل

دہلی ڈائنامائٹس نے سپر 6 میں جگہ بنائی

2026-10-17
کھیل

اتراکھنڈ چیلنج کپ انڈر 15 اور 50 پلس فٹ بال چیمپئن شپ 24 اکتوبر سے: وریندر سنگھ راوت

2026-10-17
کھیل

ہندوستان عالمی کھیلوں کی طاقت بننے کے لیے پوری طرح تیار ہے: وزیراعظم مودی

2026-10-17
کھیل

ہندوستان کی واپسی کی کوشش، ویسٹ انڈیز کی نظریں ٹی 20 سیریز جیتنے پر

2026-10-17
Next Post
راشد زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں

راستہ بالکل صحیح تھا لیکن راشد کو منزل ملنے میں تھوڑی دیر ہو گئی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.