سڈنی// کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نک ہاکلے نے اعلان کیا ہے کہ وہ پانچ سال عہدے پر رہنے کے بعد مارچ 2025 میں اپنے عہدے سے دستبردار ہو جائیں گے۔
ہاکلے نے کورونا وبا کے دوران ایک ایسے وقت میں عبوری بنیادوں پر یہ عہدہ سنبھالا جب سی اے کئی داخلی بحرانوں سے نبرد آزما تھا۔ انہیں مئی 2021 میں مستقل چارج ملاتھا اور انہوں نے کورونا وبا اور دیگر پابندیوں کے درمیان کامیابی کے ساتھ ہندوستان کا دورہ کیا۔ اس سیریز کی میزبانی سے سی اے کو مالی فائدہ بھی ملا۔
ہاکلے نے کہا کہ "مستعفی ہونے کا فیصلہ کرنا ایک مشکل فیصلہ تھا، لیکن کامیاب پانچ برسوں کے بعد یہ میرے لیے آگے بڑھنے اور ایک نئے چیلنج کا مقابلہ کرنے کا صحیح وقت ہوگا۔” میں اگلے سال مارچ میں اپنا عہدہ چھوڑ دوں گا، تب تک بورڈ کے پاس اپنا نیا سی ای او تلاش کرنے کا وقت ہوگا۔
ہاکلے کا آخری اسائنمنٹ ایک بار پھر سے ہندوستان کا آسٹریلیا کا دورہ ہوگا۔ اس کے علاوہ جنوری میں ہونے والی ویمنز ایشز بھی ان کی ذمہ داری ہوگی۔