ودیشا// مدھیہ پردیش کے ودیشا ضلع سے گزرنے والی اشوک نگر ریاستی شاہراہ سڑک کے ایک حصے میں ندی کا پانی پل سے دو فٹ اوپر بہنے کی وجہ سے شاہراہ پر آمدورفت نبدکردی گئی ہے ۔
پولس ذرائع کے مطابق گاوں کانپور میں باہاہے ندی پُل سے دو فٹ اوپر بہنے کی وجہ سے وہاں آج صبح سے آمدورفت پر پابندی لگادی گئی ہے ۔
دوسری طرف، گنج باسودہ تحصیل پل اور بیتوا ندی پر بنے باری گھاٹ پل کے ڈوب جانے کی وجہ سے وہاں بھی راستہ بند کردیا گیا ہے ۔