منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سپریم کورٹ بل کی منظوری میں مبینہ تاخیر پر غور کرے گی، نوٹس جاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-27
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

نئی دہلی// سپریم کورٹ نے کیرالہ اور مغربی بنگال کے گورنروں کی طرف سے بلوں کو منظوری دینے میں مبینہ تاخیر کا الزام لگانے والی دونوں ریاستوں کی حکومتوں کی درخواستوں پر جمعہ کو متعلقہ گورنروں کے ایڈیشنل چیف سکریٹریوں کو نوٹس جاری کرکے انہیں تین ہفتوں کے اندر تفصیلی جواب داخل کرنے کی ہدایت دی۔
چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس جے بی پارڈی والا اور منوج مشرا کی بنچ نے دونوں ریاستی حکومتوں کی مختصر دلیلیں سننے اور درخواستوں پر غور کرنے کا فیصلہ کرنے کے بعد آج یہ حکم دیا۔
کیرالہ اور مغربی بنگال کی حکومتوں نے کئی بلوں کو مہینوں تک زیر التوا رکھنے یا تو انہیں منظوری دینے سے انکار کرنے یا انہیں صدر کے غور کے لیے محفوظ رکھنے کے دونوں گورنروں کے فیصلوں کو چیلنج کرتے ہوئے الگ الگ درخواستیں دائر کی ہیں۔
بنچ نے کیرالہ اور مغربی بنگال حکومتوں کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکلاء کے کے وینوگوپال اور اے ایم سنگھوی کے مختصر دلائل کو سننے کے بعد کہا، "جواب تین ہفتوں کے اندر داخل کیا جائے اور ریاستوں کی طرف سے ایک مشترکہ نوٹ بھی پیش کیا جائے .”
مسٹر وینوگوپال نے کہا کہ عدالت کو اس معاملہ پر رہنما خطوط وضع کرنے کی ضرورت ہے کہ گورنر کب صدر کو بلوں کو واپس بھیج کرصدر کو بھیج سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی دلیل دی کہ گورنر کو وضاحت کرنی چاہئے کہ وہ کب بلوں کو منظوری دینے سے انکار اور کب انہیں صدر کو بھیج سکتے ہیں۔ ملک کے مختلف گورنروں کے ذہنوں میں ابہام ہے کہ بلوں کی منظوری کے حوالے سے ان کے پاس کیا اختیارات ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ فی الحال (کیرالہ میں) اس معاملے کے آٹھ میں سے دو بل 23 ماہ تک زیر التواء رکھے گئے ہیں۔ ایک کو 15 ماہ، دوسرا 13 ماہ اور دیگر کو 10 ماہ کے لیے زیر التوا رکھا گیا۔ یہ انتہائی افسوسناک صورتحال ہے ۔ انہوں نے دلیل دی کہ گورنروں میں کنفیوژن ہے اور وہ بلوں کو زیر التواء رکھتے ہیں۔ یہ آئین کے خلاف ہے ۔
مغربی بنگال حکومت کی طرف سے پیش ہوئے مسٹر سنگھوی نے بنچ کے سامنے دلیل دی کہ جب بھی عدالت کیس کی سماعت کرتی ہے کچھ بلوں کو منظوری دے دی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمل ناڈو کے معاملے میں بھی ایسا ہی ہوا۔
آئین کے آرٹیکل 32 کے تحت دائر کی گئی اپنی درخواست میں کیرالہ حکومت نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے کیرالہ کے گورنر کے بھیجے گئے سات بلوں میں سے چار کی منظوری روکنے کی کارروائی یا نظر ثانی کے اقدام کو چیلنج کیا ہے ۔
کیرالہ حکومت نے صدر کو بل بھیجنے کے گورنر کے اقدام کو بھی چیلنج کیا ہے ۔ حکومت نے دلیل دی ہے کہ ان میں سے کوئی بھی بل مرکز اور ریاستی تعلقات سے متعلق نہیں ہے اور اس کے لیے صدر کی منظوری کی ضرورت نہیں ہے ۔
مغربی بنگال حکومت نے اپنی درخواست میں گورنر سے 2022 سے آٹھ بلوں پر کارروائی نہ کرنے پر سوال اٹھایا ہے ۔ حکومت نے گورنر کو اپنے سکریٹری کے ذریعے ان بلوں کو ایک مخصوص وقت کی حد کے اندر نمٹانے کی ہدایت دینے کی مانگ کی۔ حکومت نے کہا کہ گورنر بل کا فوری طور پر نپٹارہ کریں۔
درخواست کے مطابق گورنر کو آرٹیکل 200 کی شق کے مطابق مناسب وقت کے اندر ‘جلد از جلد’ کارروائی کرنی چاہیے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ویرات ٹیم کے کپتان نہیں لیکن لیڈر ہیں”

Next Post

حکومت شاہ کمیشن کی رپورٹ کی ایک کاپی ایوان میں پیش کرے : دھنکھڑ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ
قومی خبریں

زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ

2026-08-31
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

وزیر اعظم نے وکرم یان بنانے والی کمپنی اسکائی روٹ کے بانیوں کو مبارکباد دی

2026-08-31
وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال
قومی خبریں

وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال

2026-08-31
وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل
قومی خبریں

وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل

2026-08-31
قومی خبریں

ویشنو اور دھامی نے دکھائی رام نگر-دہرادون ایکسپریس کو ہری جھنڈی

2026-08-31
Next Post

حکومت شاہ کمیشن کی رپورٹ کی ایک کاپی ایوان میں پیش کرے : دھنکھڑ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.