پیر, اگست 3, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

شبانہ جھڑپیں‘۴جنگجو ہلاک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-28
in اہم ترین
A A
کولگام میں سرپنچ ہلاک

Firing

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ’دہشت گردی مخالف کارروائیاں تیز کی جائیں ‘

سرینگرپولیس نے قتل کی واردات چھ گھنٹوں میں حل کر لی

سرینگر//
جموںکشمیر کی راجدھانی سرینگر کے صورہ علاقے میں شبانہ تصادم آرائی کے دوران سیکورٹی فورسز نے حال ہی میں ملی ٹینٹ صفوں میں شمولیت اختیار کرنے والے۲جنگجووں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا۔
دریں اثنا اونتی پورہ میں میں بھی سیکورٹی فورسز کے ساتھ رات بھر جاری رہنے والی جھڑپ میں۲ملی ٹینٹ مارے گئے ۔
آئی جی کشمیر نے بتایا کہ سرینگر اور اونتی پورہ میں تصادم آرائیوں کے دوران مارے گئے چار جنگجوؤں نے حال ہی میں ملی ٹینٹ صفوں میں شمولیت اختیا رکی تھی۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد درمیانی شب کو سرینگر کے صورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ جوں ہی سیکورٹی فورسز کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود جنگجووں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔اُن کے مطابق سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں دو ملی ٹینٹ مارے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق مارے گئے جنگجووں کی شناخت شاکر احمد وازہ اور آفرین آفتاب ملک کے بطور ہوئی ہے اور انہوں نے حال ہی میں ملی ٹینٹ تنظیموں میں شمولیت اختیا ر کی تھی۔
دریں اثنا اونتی پورہ میں جمعرات دیر شام سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین تصادم چھڑ گیا جس کے بعد فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے راستے سیل کئے ۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ جمعے اعلیٰ الصبح سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں یہاں پر بھی دو ملی ٹینٹ مارے گئے جن کی بعد میں شناخت شاہد مشتاق بٹ ساکن ہفرو چاڈورہ بڈگام اور فرہان حبیب ساکن ہکری پورہ پلوامہ کے بطور ہوئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مارے گئے جنگجو ٹی وی آرٹسٹ امبرین کے قتل میں براہ راست ملوث تھے ۔
آئی جی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ صورہ سرینگر او راونتی پورہ میں تصادم آرائیوں کے دوران چار جنگجو مارے گئے ۔انہوں نے بتایا کہ حشرو چاڈورہ میں ملی ٹینٹوں کے ہاتھوں قتل کی گئی ٹی آرٹسٹ امبرین کے قتل کا معمہ محض ۲۴گھنٹوں کے دوران حل کیا گیا ۔
اُن کے مطابق پچھلے تین روز کے دوران سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم آرائیوں کے دوران ۱۰ملی ٹینٹ ہلاک ہوئے ہیں۔
اونتی پورہ تصادم کے بارے میں انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے بتایا کہ تصادم کے دوران شاہد مشتاق بٹ ساکن ہفرو چاڈورہ اور فرہان حبیب ساکن ہکری پورہ پلوامہ مارے گئے ۔انہوں نے بتایا کہ لشکر کمانڈر لطیف کی ہدایت پر جاں بحق جنگجوؤں نے حشرو چاڈورہ میں ٹی وی آرٹسٹ کا قتل کیا۔
آئی جی پی کے مطابق تصادم کی جگہ ایک اے کے ۵۶رائفل ، چار میگزین اور ایک پستول کو برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ تین روز کے دوران دس جنگجووں کو جھڑپوں کے دوران مار گرایا گیا جن میں سے تین جیش اور سات لشکر طیبہ نامی ملی ٹینٹ تنظیم کے ساتھ وابستہ تھے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایس ایس پی مقصود الزماں کی معطلی کی منسوخی کا فیصلہ

Next Post

ترتک سیکٹر میں فوجی گاڑی گہری کھائی میں جا گری ‘۷فوجی ہلاک ‘۱۹ مضروب

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ’دہشت گردی مخالف کارروائیاں تیز کی جائیں ‘
اہم ترین

 ’دہشت گردی مخالف کارروائیاں تیز کی جائیں ‘

2026-08-02
سرینگرپولیس نے قتل کی واردات چھ گھنٹوں میں حل کر لی
اہم ترین

سرینگرپولیس نے قتل کی واردات چھ گھنٹوں میں حل کر لی

2026-08-02
شوپیان ‘ کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے متعدد مکانات ‘ اسکول زیرِ آب
اہم ترین

شوپیان ‘ کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے متعدد مکانات ‘ اسکول زیرِ آب

2026-08-02
صرف سرکاری ملازمتوں سے کوئی معاشرہ خوشحال نہیں ہو سکتا: وزیر اعلیٰ
اہم ترین

صرف سرکاری ملازمتوں سے کوئی معاشرہ خوشحال نہیں ہو سکتا: وزیر اعلیٰ

2026-08-02
نوجوان آزادی کو من مانی کی چھوٹ سمجھنے کی غلطی کر سکتے ہیں:اجیت ڈوول
اہم ترین

نوجوان آزادی کو من مانی کی چھوٹ سمجھنے کی غلطی کر سکتے ہیں:اجیت ڈوول

2026-08-02
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

ریاسی میں منشیات فروش گرفتار پونچھ کے ضلع جیل منتقل :پولیس

2026-08-02
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
اہم ترین

کولگام دہشت گردانہ حملے میں زخمی دوسرا غیر مقامی مزدور بھی چل بسا

2026-08-02
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

ہندواڑہ میں لینڈ سلائیڈنگ  سات سالہ طالب علم جاں بحق

2026-08-02
Next Post
ترتک سیکٹر میں فوجی گاڑی گہری کھائی میں جا گری ‘۷فوجی ہلاک ‘۱۹ مضروب

ترتک سیکٹر میں فوجی گاڑی گہری کھائی میں جا گری ‘۷فوجی ہلاک ‘۱۹ مضروب

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.