بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

امت شاہ نے این ڈی آر ایف کوہ پیمائی مہم وجے کے اراکین کا خیرمقدم کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-30
in قومی خبریں
A A
’یہ ترقی یا جہاد کیلئے ووٹ کا مقابلہ ہے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ویتنام کے وزیر اعظم نے عالمی سطح پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار پر وزیر اعظم مودی کو مبارکباد دی

بہار کی ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے خلاف دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ میں 10 جولائی کو سماعت

نئی دہلی// مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو 21,625 فٹ بلند چوٹی منیرانگ کو فتح کرنے کے بعد واپسی پر نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کے دوسرے کوہ پیمائی مہم ‘وجئے ‘ کے اراکین کا خیرمقدم کیا۔
وزیر داخلہ نے آج یہاں ڈیزاسٹر مینجمنٹ آلات اور تصویری نمائش کا بھی دورہ کیا۔ نمائش میں جدید ترین آلات اور ٹیکنالوجیز کی نمائش کی گئی ہے جو فورس کے اہلکار آپریشنز میں استعمال کرتے ہیں۔ ہندوستان اور ترکی میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ آپریشنز میں شامل ریسکیو ٹیموں کے نمائندوں نے وزیر داخلہ کو نمائش کے بارے میں بتایا۔ وزیر داخلہ نے سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، ڈھانچے کے ملبے میں تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں، کیمیکل بائیولوجیکل ریڈیالوجیکل نیوکلیئر ریسپانس میکانزم (سی بی آر آر اے این)، پہاڑی بچاؤ آپریشن، بورویل بچاؤ آپریشن اور طوفان کے ردعمل وغیرہ کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر مرکزی داخلہ سکریٹری اور فورس کے ڈائریکٹر جنرل سمیت کئی معززین موجود تھے ۔
منیرانگ پر کامیاب آپریشن کے لیے فورس کے جوانوں کی تعریف کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا کہ فوجیوں کے ایسے مشکل مشن جو اس طرح کی بلندیوں پر جانے کے لیے بے مثال ہمت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں، فرد اور فورس دونوں کی کارکردگی میں اضافہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مشکل مشن ہدف تک پہنچنے ، فتح حاصل کرنے اور ناقابل تصور مشکلات پر قابو پانے کی عادت پیدا کرتے ہیں۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ اس آپریشن میں کچھ فوجیوں نے کامیابی حاصل کی ہے لیکن صحیح معنوں میں یہ پوری فورس کی کامیابی ہے ۔ ان فوجیوں نے نہ صرف منیرانگ پہاڑ کی بلندی کو فتح کیا ہے بلکہ پوری فورس کے حوصلے بلند کرنے میں بھی مدد کی ہے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ کوہ پیمائی صرف ایک ہنر نہیں بلکہ زندگی گزارنے کا ایک فن ہے اور اس فن میں مہارت حاصل کرنا ساری زندگی کی تعلیم بن جاتا ہے ۔ انہوں نے آپریشن وجے میں کامیابی حاصل کرنے والے 35 فوجیوں اور فورس کے ڈائریکٹر جنرل کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔
مسٹر شاہ نے کہا "ایک زمانے میں ہندوستان میں آفات کے بارے میں ہمارا نقطہ نظر صرف راحت پر مرکوز تھا، لیکن اب راحت پر مرکوز ہونے کی بجائے ‘زیرو کیزولٹی اپروچ’ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا طریقہ اپنایا جا رہا ہے ۔ آفات سے نمٹنے کے لیے یہ ہمارے لیے بہت بڑا سفر رہا ہے ۔ گزشتہ 10برسوں میں ہم نے ہندوستان میں آفات سے نمٹنے کے لیے دنیا بھر سے اچھی ٹیکنالوجیز کو عمل میں لایا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

خصوصی عدالت نے کیجریوال کو 12 جولائی تک عدالتی حراست میں بھیجا

Next Post

این ای ای ٹی پیپر لیک معاملے میں صرف چھوٹی مچھلیوں کو پکڑ ا جارہا ہے:کانگریس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قومی خبریں

ویتنام کے وزیر اعظم نے عالمی سطح پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار پر وزیر اعظم مودی کو مبارکباد دی

2025-07-08
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

بہار کی ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے خلاف دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ میں 10 جولائی کو سماعت

2025-07-08
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس نے پونے میں گاندھی کا مجسمہ توڑنے کی کوشش کی مذمت کی

2025-07-08
پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

2025-07-05
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-07-05
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے نِیٹ-یو جی 2025 کے نتائج کو چیلنج کرنے والی عرضی کو خارج کر دیا

2025-07-05
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں حق رائے دہی کو چوٹ پہنچانے کے لیے سازشی اقدامات کیے جا رہے ہیں: کانگریس

2025-07-04
بی جے پی کے لوگ اگر میرے خلاف بولیں گے تو انہیں پارٹی میں اونچا مقام ملے گا : نتیش
قومی خبریں

نتیش نے گنگا ندی کی بڑھتی آبی سطح کا معائنہ کیا

2025-07-04
Next Post
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس

این ای ای ٹی پیپر لیک معاملے میں صرف چھوٹی مچھلیوں کو پکڑ ا جارہا ہے:کانگریس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.