نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکڑ سے خیرسگالانہ ملاقات کی۔
نائب صدر کے سکریٹریٹ نے یہاں بتایا کہ مسٹر مودی نے مسٹر جگدیپ دھنکڑسے صبح ان کی رہائش گاہ نائب صدر انکلیو میں خیرسگالانہ ملاقات کی۔ اس موقع پر مسٹر دھنکڑ نے مسٹر مودی کو شال پیش کی۔
لوک سبھا انتخابات کے نتائج آنے کے بعد نائب صدر سے مسٹر مودی کی یہ پہلی ملاقات ہے ۔