پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

رفح حملے کے بعد اسرائیل سے متعلق پالیسی نہیں بدلی؛ امریکا ڈھٹائی پر قائم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-30
in عالمی خبریں
A A
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

ایران جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ میں فوجی اور انٹیلی جنس موجودگی کم کرنے پر امریکا میں غور

واشنگٹن//
امریکا نے رفح پر ہولناک حملے میں 50 کے قریب معصوم شہریوں کے جاں بحق ہونے پر اسرائیل سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے البتہ یہ باور بھی کرایا ہے کہ وائٹ ہاؤس کی صیہونی ریاست سے متعلق پالیسی تبدیل نہیں ہوئی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکا نے رفح پر حملے کی اطلاع ملتے ہی اپنی گہری تشویش کا اظہار کرنے کے لیے اسرائیلی حکومت سے رابطہ کیا تھا۔
امریکی ترجمان نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکومت سے رابطے میں واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا اور تحقیقات کے نتائج پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل پر انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی مکمل پاسداری، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سامان کی ترسیل کو بڑھانے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے پر زور دیتے رہیں گے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے رفح پر حملے کے تناظر میں کہا کہ رفح پر اسرائیل کا کوئی بھی بڑا زمینی حملہ بلا جواز ہے تاہم اس حملے کے بعد بھی اسرائیل سے متعلق پالیسی تبدیل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔
واضح رہے کہ غزہ کے اسرائیلی بمباری میں تباہ ہوجانے کے بعد دس لاکھ سے زائد فلسطینیوں نے رفح میں پناہ لی تھی لیکن یہاں بھی اسرائیل نے بے گھر افراد کی خیمہ بستی اور پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسرائیل کا رفح میں پناہ گزین کیمپ پر ایک اور حملہ

Next Post

طالبان کے ساتھ تعلقات استوار کرنا ضروری ہے؍ پوتن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
ایران جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ میں فوجی اور انٹیلی جنس موجودگی کم کرنے پر امریکا میں غور
عالمی خبریں

ایران جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ میں فوجی اور انٹیلی جنس موجودگی کم کرنے پر امریکا میں غور

2026-09-13
جرمنی نے نکاراگوا کیس میں آئی سی جے کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا
عالمی خبریں

جرمنی نے نکاراگوا کیس میں آئی سی جے کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا

2026-09-13
سوّامی نارائن تنظیم کی معذرت کے بعد ایفل ٹاور دوبارہ کھول دیا گیا
عالمی خبریں

سوّامی نارائن تنظیم کی معذرت کے بعد ایفل ٹاور دوبارہ کھول دیا گیا

2026-09-13
اسرائیلی وزرا غزہ سے آبادی کے انخلا پر زور دینے لگے
عالمی خبریں

اسرائیلی وزرا غزہ سے آبادی کے انخلا پر زور دینے لگے

2026-09-13
عالمی خبریں

اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کے سربراہ نے امریکہ اور ایران کے دوبارہ حملوں پر تشویش کا اظہار

2026-09-13
عالمی خبریں

تجارتی تنازع بڑھنے کے بعد کینیڈا کے امریکی اشیا پر جوابی محصولات نافذ

2026-09-13
عالمی خبریں

اے آئی سے انسانیت کے وجود کو خطرہ ہے: وولکر ترک

2026-09-13
Next Post
یوکرین کے غیر مسلح ہونے تک جنگ جاری رکھیں گے: پوتین

طالبان کے ساتھ تعلقات استوار کرنا ضروری ہے؍ پوتن

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.