سرینگر//
پولیس نے جنوبی ضلع کولگام میں بد نام زمانہ منشیات فروش کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے جیل منتقل کیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مجاز اتھارٹی سے اجازت حاصل کرنے کے بعد کولگام پولیس نے بد نام زمانہ منشیات فروش عبدالرشید راتھر عرف ماتھر ولد غلام حسن راتھر ساکن بونی گام قاضی گنڈ کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ مذکورہ منشیات فروش کو گرفتار کرکے سینٹرل جیل کوٹ بلوال جموں میں بند رکھا گیا ہے ۔
پولیس ترجمان کے مطابق مذکورہ منشیات فروش کے خلاف کئی مقدمے درج ہیں اور وہ ضلع اور دوسرے علاقوں میں نوجوانوں کو منشیات سپلائی کرنے اور منشیات کے کاروبار کو فروغ دینے میں ملوث رہا ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ کئی مقدموں میں ملوث ہونے کے باوجود بھی وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا۔