جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پیٹرولیم مصنوعات پر ایکسائز ڈیوٹی میں کمی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-22
in اہم ترین
A A
۱۳۷دن بعد پٹرول ڈیزل ہوا مہنگا

Fuel

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

نئی دہلی//
حکومت نے مہنگائی سے پریشان ملک کے لوگوں کو راحت دینے کرنے کے مقصد سے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب۵ء۹روپے فی لیٹر اور۷ روپے فی لیٹر کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
اس کے ساتھ پردھان منتری اجولا یوجنا کے استفادہ کنندگان کو ایل پی جی پر فی سلنڈر ۲۰۰روپے کی سبسڈی بھی دی جائے گی اور سیمنٹ، اسٹیل اور پلاسٹک کی مصنوعات کی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آج یہ اعلان کرتے ہوئے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے اقتدار سنبھالتے ہی مودی حکومت غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے وقف ہو گئی ہے ۔ غریب اور متوسط طبقے کے خاندانوں کی مدد کیلئے بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں مودی حکومت کے دور میں اوسط مہنگائی پہلے کی حکومتوں کے مقابلے میں کم رہی ہے ۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیر اعظم کے غریب اور عام لوگوں سے کیے گئے وعدے کے مطابق آج کئی اقدامات کیے جا رہے ہیں جس میں پیٹرول پر ۸روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر ۷روپے فی لیٹر ایکسائز ڈیوٹی کم کی گئی ہے ۔
اس کمی کے بعد پیٹرول۵ء۹روپے فی لیٹر اور ڈیزل۷روپے فی لیٹر سستا ہو جائے گا۔ اس کٹوتی کی وجہ سے حکومت کو تقریباً ایک لاکھ روپے سالانہ کے ریونیو کا نقصان ہوگا۔ انہوں نے نومبر میں ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کے دوران ویٹ میں کمی نہ کرنے والی تمام ریاستی حکومتوں سے ویٹ کم کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ ریاستی حکومتوں کو بھی عام لوگوں کو راحت فراہم کرنی چاہئے ۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ اس سال پردھان منتری اجولا یوجنا کے استفادہ کنندگان کو ایک سال میں۱۲سلنڈر کیلئے ۲۰۰روپے فی سلنڈر کی سبسڈی دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس سے نو کروڑ مستفیدین کو فائدہ ہوگا اور اس سے ۶۱۰۰کروڑ روپے کی آمدنی متاثر ہوگی۔
سیتا رمن نے کہا کہ اس کے ساتھ درآمد پر منحصر پلاسٹک کی مصنوعات کے خام مال پر کسٹم ڈیوٹی بھی کم کی جا رہی ہے ۔ اس سے اس کی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔ لوہے اور اسٹیل کے خام مال پر کسٹم ڈیوٹی کو معقول بنایا جا رہا ہے جس سے اسٹیل کے خام مال پر درآمدی ڈیوٹی کم ہو جائے گی۔ سیمنٹ کی دستیابی بڑھانے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں جس سے اس کی قیمتیں بھی نیچے آئیں گی۔
اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ عوام ہمیشہ حکومت کیلئے سب سے پہلے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے مختلف شعبوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔
مودی نے ٹویٹ کیا’’لوگ ہمیشہ ہمارے لیے پہلے رہے ہیں۔ آج کے فیصلے کا مختلف شعبوں پر مثبت اثر پڑے گا، خاص طور پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں زبردست کٹوتی۔ اس سے ہمارے شہریوں کو راحت ملے گی اور ان کی زندگی آسان ہو جائے گی‘‘۔
اجولا اسکیم کے تحت گھریلو گیس کنکشن کے ساتھ سلنڈر پر۲۰۰روپے کی سبسڈی کے اعلان پر وزیر اعظم نے کہا’’اجولا نے کروڑوں ہندوستانیوں، خاص طور پر خواتین کی مدد کی ہے ۔ اس پر سبسڈی دینے کے آج کے اعلان سے غریب خاندانوں کو بڑی راحت ملے گی۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’میرے والدکو اس لئے ہلاک کیا گیا کیونکہ انہوں نے وہ بات کہی تھی جس پر ان کا ایمان و یقین تھا‘:سجاد

Next Post

عازمین حج کو کورونا مخالف ٹیکہ لگوانے کے علاوہ دیگر ضروری ویکسین کی ڈوز لینے کا مشورہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
اہم ترین

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

2025-05-08
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
اہم ترین

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-08
اہم ترین

آپریشن سندور:عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-08
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
اہم ترین

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا

2025-05-08
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
اہم ترین

منصوبہ بندی کے مطابق اہداف کو درست طریقے سے تباہ کیا گیا: راجناتھ سنگھ

2025-05-08
اہم ترین

امیت شاہ نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کا اعلان کیا

2025-05-08
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
اہم ترین

ہندوپاک کشیدگی: جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری ، حساس مقامات پر تعیناتی سخت

2025-05-08
Next Post
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت

عازمین حج کو کورونا مخالف ٹیکہ لگوانے کے علاوہ دیگر ضروری ویکسین کی ڈوز لینے کا مشورہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.