گوانگزو//
چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں جمعرات کو ایک نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے تین لوگوں کی موت ہو گئی اور 10 دیگر زخمی ہو گئے۔
مقامی حکام نے یہ اطلاع دی۔
شہر کے ایمرجنسی مینجمنٹ بیورو نے بتایا کہ ڈونگ گوان شہر کے کانگی نرسنگ ہوم میں صبح تقریباً 4:21بجے آگ لگی اور صبح 4:48پر بجھا دی گئی۔
بیورو نے بتایا کہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔