بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

الیکشن کمشنروں کی تقرری پر روک لگانے سے انکار

ایسا کیا تو’افراتفری پھیلے گی‘ سپریم کورٹ کا فیصلہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-22
in اہم ترین
A A
سپریم کورٹ ہولی کے بعد حجاب تنازعہ کی سماعت کرے گی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

نئی دہلی//
انتخابات سے چند ہفتے قبل ایک اہم حکم میں سپریم کورٹ نے ایک بار پھر الیکشن کمشنروں کی تقرری کے قانون پر روک لگانے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مرحلے پر ایسا کرنے سے افراتفری پھیلے گی۔
جمعرات کو سماعت کے دوران یہ تبصرہ کرتے ہوئے عدالت نے یہ بھی نوٹ کیا کہ نئے مقرر کردہ الیکشن کمشنر گیانیش کمار اور سکھبیر سنگھ سندھو کے خلاف کوئی الزام نہیں ہے، جنہیں نئے قانون کے تحت سلیکشن پینل میں تبدیلی وں کے بعد منتخب کیا گیا تھا۔
جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے کہا’’آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ الیکشن کمیشن ایگزیکٹیو کے انگوٹھے کے نیچے ہے‘‘۔
عرضی گزاروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ یہ نہیں مانا جا سکتا کہ مرکز کے ذریعہ بنایا گیا قانون غلط ہے ، بنچ نے مزید کہا ’’جن لوگوں کی تقرری کی گئی ہے ان کے خلاف کوئی الزام نہیں ہے۔ انتخابات قریب ہیں۔ سہولت کا توازن بہت اہم ہے۔‘‘
چیف الیکشن کمشنر اور دیگر الیکشن کمشنرز (تقرری، خدمات کی شرائط اور مدت ملازمت) بل۲۰۲۳ کو پارلیمنٹ نے گزشتہ سال منظور کیا تھا اور اس کے بعد صدر جمہوریہ کی منظوری مل گئی تھی۔
نئے قانون نے چیف جسٹس آف انڈیا کی جگہ الیکشن کمشنروں کے انتخاب کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی جس میں مرکزی کابینہ کے وزیر کو شامل کیا گیا تھا۔ کمیٹی میں اب وزیر اعظم، مرکزی کابینہ کے وزیر اور قائد حزب اختلاف شامل ہیں، جو اس کی غیر جانبداری پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔
گزشتہ ہفتے پینل کی جانب سے گیانیش کمار اور سکھبیر سنگھ سندھو کے انتخاب کے بعد لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں ایک رات پہلے جانچ کیلئے۲۱۲ نام دیئے گئے تھے اور میٹنگ سے ٹھیک پہلے چھ ناموں کی شارٹ لسٹ دی گئی تھی۔
کمیٹی میں وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور مسٹر چودھری شامل تھے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر نے کہا تھا کہ چیف جسٹس آف انڈیا کو اس کمیٹی میں ہونا چاہئے تھا اور نئے قانون نے اس میٹنگ کو ایک رسمی اجلاس تک محدود کردیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بجلی کرنٹ لگنے سے ۳۶سالہ پی ڈی ڈی ملازم جاں بحق

Next Post

غلط سوالیہ پرچہ تقسیم کرنے کا معاملہ:’ملوثین کے خلاف سخت کارروائی ہوگی‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
اہم ترین

ہند پاک سیز فائر کے بعدسرینگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-14
’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘
اہم ترین

’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘

2025-05-14
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
اہم ترین

’دہشت گردی جاری رہی تو پاکستان کو تباہ کیا جائیگا ‘

2025-05-14
یکم مارچ سے سرینگر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی
اہم ترین

بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع

2025-05-14
Next Post
برفباری:۳۰؍اور ۳۱ جنوری کے امتحانات ملتوی

غلط سوالیہ پرچہ تقسیم کرنے کا معاملہ:’ملوثین کے خلاف سخت کارروائی ہوگی‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.