منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل حمل بحال

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-13
in اہم ترین
A A
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر//
وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر منگل کے روز کچھ گھنٹوں تک متاثر رہنے کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی۔
جموں وکشمیر ٹریفک پولیس نے ’ایکس‘پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سرینگر ، جموں قومی شاہراہ پر ڈھلواس کے مقام پر ٹریفک بحال کر دیا گیا ہے ۔
ٹریفک پولیس نے کہا’’ڈھلواس پر سڑک کی سطح خراب ہونے اور سنگل لین کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل سست ہے ‘‘۔انہوں نے لوگوں سے لین ڈسپلین پر عمل کرنے اور اوور ٹیکنگ سے احتراز کرنے کی تاکید کی۔
قبل ازیں جموں وکشمیر ٹریفک پولیس نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر ڈھلواس کے مقام پر سڑک کی سطح کو بہتر بنانے کے لئے مٹی کو ہٹایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے ۔انہوں نے لوگوں سے ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کو کہا ہے ۔
دریں اثنا جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ اور سرینگر، لیہہ شاہراہ پر ٹریفک مسلسل بند ہے ۔
اس دوران محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے سیاحتی مقام گلمرگ سمیت کئی پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوئی۔سرینگر سمیت وادی کے دوسرے میدانی علاقوں میں دن بھر کھلکھلاتی دھوپ رہی ۔
حکام کے مطابق سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران۲سینٹی میٹر تازہ برف ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ سرینگر میں اس دوران معمولی بوندا باندی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران۶ء۰سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ کپوارہ میں ۲ء۰ملی میٹر اور کوکر ناگ میں۲ء۱ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔
ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں یا برف باری کا امکان ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ وادی میں۱۳مارچ کو ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری یا بارشیں ہوسکتی ہیں اور اس دوران گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں۱۴سے۲۰مارچ تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔
دریں اثنا وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں کہیں گراوٹ تو کہیں اضافہ درج ہوا ہے ۔
گرمائی دارالحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت۹ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۳ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۶ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۰ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد ہوا تھا۔
ایک اور مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت۷ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۲ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۸ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۴ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اودھم پور سڑک حادثے میں تین موٹر سائیکل پر سوار ہلاک

Next Post

سانبہ میں موٹارشیل دھماکہ مقامی شہری شدید طورپر زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک

سانبہ میں موٹارشیل دھماکہ مقامی شہری شدید طورپر زخمی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.