بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

خواتین کی طاقت کے وقار کو یقینی بنا کر ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے : مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-12
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لندن کی عدالت نے بلغاریہ کے چھ شہریوں کو روس کے لیے جاسوسی کے جرم میں قید کی سزا سنادی

اسرائیل اور حماس کے درمیان کئی بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے: الثانی

نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ خواتین کی طاقت کے وقار کو یقینی بنا کر ہی سماج اور ملک ترقی کی راہ پر آگے بڑھ سکتے ہیں کیونکہ تھوڑی سی مدد سے خواتین دوسروں کا بھی سہارا بن جاتی ہیں۔
وزیر اعظم نے یہاں انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، پوسا میں ‘ششکت ناری – وکست بھارت’ پروگرام میں حصہ لیا اور نمو ڈرون دیدیوں کے زرعی ڈرون کے مظاہرہ کو بھی دیکھا۔ پورے ملک میں 10 مختلف مقامات سے نمو ڈرون دیدیوں نے بھی ڈرون کے مظاہرے میں ایک ساتھ حصہ لیا۔ اس پروگرام کے دوران وزیر اعظم نے نمو ڈرون دیدیوں کو ایک ہزار ڈرون بھی حوالے کئے ۔ وزیر اعظم نے ہر ضلع میں بینکوں کے ذریعہ قائم کردہ بینک لنکیج کیمپوں کے ذریعے رعایتی شرح سود پر خود مدد گروپوں کو تقریباً 8,000 کروڑ روپے کے بینک قرض بھی تقسیم کئے ۔ انہوں نے تقریباً 2,000 کروڑ روپے کے کیپٹل اسسٹنس فنڈز بھی سیلف ہیلپ گروپوں میں تقسیم کیے ۔ وزیر اعظم نے مستحقین سے بات چیت بھی کی۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے آج کا دن تاریخی قرار دیا کیونکہ ڈرون دیدیاں اور لکھ پتی دیدیاں کامیابی کے نئے باب لکھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کامیاب خواتین کاروباریوں کے ساتھ بات چیت کرنے سے وہ ملک کے مستقبل کے بارے میں پراعتماد ہیں۔ انہوں نے خواتین کی طاقت کے عزم اور استقامت کی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے انہیں 3 کروڑ لکھ پتی دیدیاں بنانے کا سفر شروع کرنے کا اعتماد ملا۔
مسٹر مودی نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ مواقع پیدا کرکے اور خواتین کی طاقت کے وقار کو یقینی بنا کر ہی ترقی کرسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تھوڑی سی مدد سے خواتین کی طاقت کو آگے مدد کی ضرورت نہیں ہوتی اور یہ دوسروں کے لیے بھی سہارا بن جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے لال قلعہ کی فصیل سے خواتین کے لیے بیت الخلا، سینیٹری پیڈ، دھواں صحت کے لیے نقصان دہ باورچی خانے ، خواتین کو روزمرہ کی تکلیف سے بچانے کے لیے نل کا پانی، ہر فرد کے لیے جن دھن اکاؤنٹ، خواتین کو کے لئے توہین آمیز زبان کے خلاف اور بیٹوں کو ناری شکتی کے تئیں مناسب رویے کے بارے میں تعلیم دینے کی ضرورت جیسے خواتین کو بااختیار بنانے کے امور پر بات کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ مودی کی حساسیت اور مودی کے منصوبے روزمرہ کی زندگی کے تجربات سے ابھرے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کی حقیقتوں کو جینے کے تجربے نے ان حساسیت اور منصوبوں کی معلومات دی ہے ۔ اس لیے یہ اسکیمیں ملک کی ماؤں اور بیٹیوں کے لیے زندگی میں آسانی لاتی ہیں۔
اس موقع پر مرکزی وزراء ارجن منڈا، ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ اور گری راج سنگھ بھی موجود تھے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یوسف پٹھان کی کرکٹ کے بعد سیاست میں انٹری، بھائی عرفان پٹھان کی جذباتی پوسٹ

Next Post

بی جے پی آئین کو بدلنے کی سازش کر رہی ہے : کھڑگے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایس آئی امتحانی پرچے کا افشا:مرکزی ملزم کو ضمانت نہ مل سکی
عالمی خبریں

لندن کی عدالت نے بلغاریہ کے چھ شہریوں کو روس کے لیے جاسوسی کے جرم میں قید کی سزا سنادی

2025-05-14
عالمی خبریں

اسرائیل اور حماس کے درمیان کئی بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے: الثانی

2025-05-14
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

ٹرمپ نے امریکا میں ادویات کی قیمتوں میں کمی کے حکم نامے پر دستخط کردیے

2025-05-14
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

اقوام متحدہ کی وارننگ

2025-05-14
یوکرین خوفناک اقدام کرسکتا ہے، روس کا انتباہ
عالمی خبریں

یوکرین کی مال بردار ٹرین پر روس کا ڈرون حملہ۔ ڈرائیور زخمی

2025-05-13
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

چین میں زلزلے کے تیز جھٹکے

2025-05-13
امریکا اور چین میں کشیدگی دنیا کو تباہ کرسکتی ہے: کسنجر
عالمی خبریں

امریکا اور چین نے ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر اتفاق کرلیا

2025-05-13
سوڈان، سیلاب اور طوفان سے 99 افراد لقمہ اجل
عالمی خبریں

کانگو میں سیلاب سے 100 سے زائد افراد ہلاک

2025-05-13
Next Post
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے

بی جے پی آئین کو بدلنے کی سازش کر رہی ہے : کھڑگے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.