سرینگر//
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گلشن چوک میں ہفتے کی صبح ایک سڑک حادثے میں ایک معمر شخص کی موت واقع ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ بانڈی پورہ کے گلشن چوک میں ہفتے کی صبح ایک ایک معمر شخص سیکورٹی فورسز کی ایک گاڑی کی زد میں آکر بر سر موقع ہی لقمہ اجل بن گیا۔
متوفی کی شناخت حبیب اللہ گوجری ولد رجب گوجری ساکن کوئل مقام بانڈی پورہ کے طور پر ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ لاش کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔