بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

پی ایس ایل 9؛ آج ہونیوالے دونوں میچز بارش کے سبب منسوخ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-03
in کھیل
A A
پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے دوران میتھیوویڈ اور عادل ایکشن میں نظر آئیں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کو کرنل صوفیہ پر تبصرہ کرنے والے ایم پی وزیر کو برطرف کرنا چاہئے: کھڑگے

بی سی بی نے شان ٹیٹ کو فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کیا

راولپنڈی//
پاکستان سپرلیگ سیزن 9 کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آج ہونے والے دونوں میچز بارش کی نذر ہوگئے۔
پہلے روز شیڈول کے مطابق دونوں میچز بارش کی وجہ سے نہ ہوسکے۔ گزشتہ روز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا میچ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان دن دو بجے شیڈول تھا لیکن بالکل کھیل نہ ہوسکا۔
آدھے گھنٹے کی تاخیر سے اڑھائی بجے امپائرز نے پچ کا معائنہ بھی کیا اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑی وارم اپ کیلئے میدان میں بھی آئے لیکن پھر اچانک طوفانی بارش شروع ہوگئی اور کھیل ناممکن ہوگیا، اس دوران شائقین کرکٹ بھی اسٹیڈیم پہنچنا شروع ہوگئے تھے تاہم انہیں بھی مایوس گھر لوٹنا پڑا۔
دوسرا میچ رات سات بجے میزبان اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین ہونا تھا لیکن بارش کے باعث اسے بھی منسوخ کردیا گیا، اس طرح چاروں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کا بھی ایک پوائنٹ کے ساتھ کھاتہ کھل گیا۔
دوسری جانب گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے خبردار کیا تھا کہ راولپنڈی میں دن کے وقت بارش کے 100 جبکہ رات کے اوقات میں 70 فیصد بارش متوقع ہے۔
راولپنڈی میں مسلسل بارش کے باعث ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کا آج ہونے والا اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والا میچ ختم کردیا گیا۔ بارش کی وجہ سے دونوں ٹیمیں گراؤنڈ ہی نہ پہنچ سکیں، دونوں ٹیموں کو ساڑھے چار بجے ہوٹل سے اسٹیڈیم روانہ ہونا تھا، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آج شیڈول ڈبل ہیڈر مکمل واش آؤٹ ہوگیا، اس سے قبل تیزبارش کے باعث لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا میچ بھی ختم کردیا گیا تھا اور دونوں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بارش کی وجہ سے پانی کھڑا ہوچکا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹوکیو اولمپکس میں کانسہ کا تمغہ جیتنا ایک خواب پورا ہونے جیسا: منپریت

Next Post

عثمان خواجہ کو بیٹ سے فاختہ کا لوگو ہٹانا پڑ گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
کھیل

مودی کو کرنل صوفیہ پر تبصرہ کرنے والے ایم پی وزیر کو برطرف کرنا چاہئے: کھڑگے

2025-05-14
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

بی سی بی نے شان ٹیٹ کو فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کیا

2025-05-14
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی خاتون ایک روزہ بلے بازی رینکنگ میں اسمرتی مندھانا نے دوسری پوزیشن حاصل کی

2025-05-14
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

کوہلی کا نام ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ میں لکھا جائے گا: ریونت

2025-05-14
کرکٹ آسٹریلیا نے سرکاری فنڈنگ کا خیرمقدم کیا
کھیل

آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے ٹیم کا اعلان کیا

2025-05-14
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

جسپریت بمراہ دورہ انگلینڈ سے قبل ہندوستانی ٹیسٹ کپتانی کی دوڑ سے باہر ہو گئے: رپورٹ

2025-05-13
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں
کھیل

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

2025-05-13
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

وراٹ کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کے پیچھے موجود ہیں 3 بڑی وجوہات

2025-05-13
Next Post
عثمان خواجہ کراچی میں ٹیسٹ سنچری بنانے پر خوش

عثمان خواجہ کو بیٹ سے فاختہ کا لوگو ہٹانا پڑ گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.