ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

گوری لنکیش قتل کیس: ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست، ملزم کو سپریم کورٹ کا نوٹس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-02
in قومی خبریں
A A
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

نئی دہلی// سپریم کورٹ نے معروف صحافی اور سماجی کارکن گوری لنکیش کے قتل کے ملزم موہن نائک کی ضمانت کو چیلنج کرنے والی کرناٹک حکومت کی عرضی پر جمعہ کو ملزمین کو نوٹس جاری کیا اور کہا کہ اس کیس کی آئندہ سماعت اپریل میں ہوگی۔
جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس ستیش چندر شرما کی بنچ نے 7 دسمبر 2023 کو موہن کو ضمانت دینے کے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی ایک درخواست پر یہ حکم دیا۔
ملزم کو نوٹس جاری کرنے کے ساتھ ہی بنچ نے کہا کہ مقتول کی بہن کویتا لنکیش کی درخواست کے ساتھ کیس کی سماعت 9 اپریل کو ہوگی۔
محترمہ کویتا کی درخواست پر عدالت عظمیٰ نے جنوری میں ملزم کو بھی اسی طرح کا نوٹس جاری کیا تھا۔
کرناٹک حکومت کی طرف سے ایڈوکیٹ وی این رگھوپتی اور وکیل اپرنا بھٹ شکایت کنندہ کویتا کی طرف سے سپریم کورٹ میں پیش ہوئے ۔
خیال رہے کہ ممتاز صحافی اور سماجی کارکن گوری لنکیش کو 5 ستمبر 2017 کو بنگلورو کے راجراجیشوری نگر میں ان کے گھر کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔
ہائی کورٹ نے کیس کے فیصلے میں تاخیر سمیت کچھ دیگر پہلوؤں کی بنیاد پر ملزم کی ضمانت منظور کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
عدالت عظمیٰ نے 21 اکتوبر 2021 کو ہائی کورٹ کے 22 اپریل 2021 کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا جس میں ملزم موہن کے خلاف ‘کرناٹک کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ’ کے تحت سخت الزامات کو منسوخ کیا گیا تھا۔
اس کے بعد یہ مانا گیا تھا کہ منظم جرائم میں ملوث جرائم سنڈیکیٹ کے ایک رکن کے خلاف سخت دفعات لگائی جا سکتی ہیں یہاں تک کہ دو سابقہ [؟][؟]چارج شیٹ کے بغیر بھی سخت دفعات لگائی جاسکتی ہیں ۔
یہ الزام لگایا گیا تھا کہ موہن امول کالے کی قیادت والے ایک سنڈیکیٹ کا حصہ تھا، جس نے محترمہ لنکیش کے قتل سمیت کئی منظم جرائم کیے تھے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بچوں کی اموات کو کم کرنے کے لیے پیدائشی نقائص پر توجہ دینے کی ضرورت ہے

Next Post

وزارت دفاع نے 39125 کروڑ روپے کے پانچ معاہدوں پر دستخط کئے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

2025-05-10
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ
قومی خبریں

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

2025-05-10
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

ہمیں اپنی فوج کی بہادری، ہمت اور وژن پر فخر: لوک سبھا اسپیکر

2025-05-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

پورا ملک سندور آپریشن کی حمایت میں فوج کے ساتھ کھڑا ہے : کانگریس

2025-05-10
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
Next Post
پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کا فیصلہ 1971 میں ہی ہوجانا چاہیے تھا:راجناتھ

وزارت دفاع نے 39125 کروڑ روپے کے پانچ معاہدوں پر دستخط کئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.