جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’اب کی بار چار سو پار‘:یہ نعرہ اب ملک کے لوگ دے رہے ہیں :مودی

’حکومت ترقی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے‘آتم نربھر ہندوستان پر زور دیا جا رہا ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-01
in اہم ترین
A A
۲۲؍اکتوبر سے روز گار میلہ ‘۱۰ لاکھ نوکریاں فراہم ہوں گی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

بھوپال//
وزیر اعظم نریندر مودی نے آئندہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر آج دعویٰ کیا کہ ’اب کی بار چار سو پار’ کا نعرہ ہر جگہ سنائی دے رہا ہے اور یہ عوام کا خود کا نعرہ ہے ۔
مودی نے ورچولی طور پر (ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ) شمولیت اختیار کرتے ہوئے مدھیہ پردیش میں ۱۷ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔
اپنے خطاب میں مودی نے کہا ’اب کی بار چار سو پار’ کا نعرہ ہر طرف سنائی دے رہا ہے ۔ یہ نعرہ عوام نے خود بلند کیا ہے اور یہ جنتا جناردن کا نعرہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام ’مودی کی گارنٹی‘ پرمہر لگا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً۱۵لاکھ لوگ آج کے پروگرام میں ورچولی طور پر جڑے ہیں۔
اپنے خطاب کے آغاز میں مودی نے ڈنڈوری بس حادثے میں ہلاک ہونے والے مسافروں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی پرارتھنا بھی کی۔
مودی نے کہا کہ آج ہم’ترقی یافتہ ریاست سے ترقی یافتہ ہندوستان مہم‘کے تحت مدھیہ پردیش کے ساتھ جڑ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مدھیہ پردیش کے ہر لوک سبھا اور اسمبلی حلقہ میں لاکھوں دوست ترقی یافتہ مدھیہ پردیش کی قرارداد سے جڑے ہیں۔ ملک تب ترقی کرے گا جب ریاستیں ترقی کریں گی۔ اس قرارداد کے ساتھ مدھیہ پردیش بھی جڑ رہا ہے ۔
تاریخ کے شہر کے طور پر مشہور اجین میں قائم ویدک گھڑی کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم وراثت اور ترقی کو ساتھ لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ اس کا ثبوت اجین میں نصب ویدک گھڑی ہے ۔ ایک زمانے میں یہ شہر پوری دنیا کے لیے تاریخی اہمیت کا حامل تھا لیکن اب ہم نے ویدک گھڑی بھی لگا دی ہے ۔
مدھیہ پردیش میں ترقی کے میدان میں ہو رہے کام کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پینے کے پانی، سڑک اور آبپاشی کے منصوبوں کا کام تیز رفتاری سے جاری ہے ۔ ریاست میں تیس سے زیادہ اسٹیشنوں پر جدید کاری کا کام جاری ہے ۔ ان تمام کاموں سے لوگوں کی زندگی آسان ہو جائے گی۔ ریاست میں روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے ۔
پہلی بار ووٹ دینے والوں سے ترقیاتی کاموں پر توجہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ بی جے پی حکومت ترقی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے ۔’آتم نربھر ہندوستان‘اور’میک ان انڈیا‘پر بھی زور دیا جا رہا ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جن کو کوئی نہیں پوچھتا، مودی ان کو پوچھتا ہے ۔ مودی ان کی تشہیر کرتا ہے اور کرتا رہے گا۔ ایک مثال دیتے ہوئے مودی نے کہا کہ کسی زمانے میں ملک میں غیر ملکی کھلونوں کے اسٹور تھے ، لیکن اب ملک میں دیسی کھلونوں کے اسٹور ہیں اور ان کو ایکسپورٹ کیا جا رہا ہے ۔
پچھلے نو دس برسوں کے دوران کئے گئے کاموں کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اب بیرون ملک ہندوستان کی ساکھ بڑھ گئی ہے ۔ ہندوستانیوں کو عزت ملتی ہے ۔ قرضے کے فوائد سرمایہ کاری اور سیاحت میں اضافے میں پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ ملک میں سڑکوں اور دیگر شعبوں میں ’کنیکٹیویٹی‘بہتر ہو رہی ہے ۔ جس کی وجہ سے ہر شعبے میں ترقی ہو رہی ہے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ آنے والے پانچ سال ہماری بیٹیوں کو بااختیار بنانے کے ہوں گے ۔ ہر گاؤں میں کئی لاکھ پتی دیدی بنیں گی۔ خواتین کو ہر شعبے میں مزید حوصلہ دیا جائے گا۔ شہروں کی نسبت گاوں میں آمدنی تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔ انہوں نے مدھیہ پردیش میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے لیے تمام شہریوں کو مبارکباد بھی دی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’نوجوانوں کی طاقت ترقی یافتہ جموں کشمیر کا ستون‘

Next Post

ہماچل میں ہماری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں‘کانگریس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
مودی کی یوگا کو عالمی امن اور ہم آہنگی کا تحریک بنانے کی اپیل
اہم ترین

’ہمارے لئے جمہوریت صرف ایک نظام نہیں بلکہ بنیادی اقدار کا حصہ‘

2025-07-04
بیماری کیخلاف مزاحم پودے فراہم کرنے والا پلانٹ قائم ہوگا
اہم ترین

بیماری کیخلاف مزاحم پودے فراہم کرنے والا پلانٹ قائم ہوگا

2025-07-04
خواتین ریزرویشن ترمیمی بل لوک سبھا میں پاس
اہم ترین

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آغاز ۲۱جولائی سے

2025-07-04
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
اہم ترین

جعلی ڈاکٹر کیس:کرائم برانچ کی تحقیقات کے بعد عدالت میں چالان داخل

2025-07-04
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

2025-07-03
ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ
اہم ترین

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

2025-07-03
Next Post
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس

ہماچل میں ہماری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں‘کانگریس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.