نورڈک مقابلوں کا اختتام ، کھلاڑیوں کا انتظامیہ ، سپورٹس کونسل سے اظہار تشکر
گلمرگ//
کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے چوتھے دن جموں و کشمیر نے گلمرگ کی برف کی چوٹیوں پر ٹنگمرگ کے ایک مقامی لڑکے کے طور پر چمک دیکھی ، شاہد احمد چاچی نے کنگڈوری میں مردوں کی ورٹیکل کیٹگری میں سکی پیمائی جیت کر یو ٹی کیلئے پہلا سونے کا تمغہ حاصل کیا ۔
اترا کھنڈ کے میانک ڈمری کو چاندی کا تمغہ دیا گیا جبکہ تھیر بھدھور کو کانسی کا تمغہ ملا ۔
خواتین کے اسی مقابلے میں مہاراشٹر کی کمایا کارتیکیان ، اترا کھنڈ کی مینک گنجیال اور جموں و کشمیر کی گوسیہ گلزار نے بالترتیب طلائی ، چاندی اور کانسی کا تمغہ جیتا ۔
اس کے علاوہ خواتین کے الپائن اسکیننگ سلالم کے کھیل میں ہماچل پردیش کی آنچل ٹھاکر نے گولڈ ، جموں و کشمیر سے سوبیا نبی نے سلور اور ہماچل کی دیا ٹھاکر نے کانسی کا تمغہ جیتا ۔ ٹھاکر کیلئے یہ پلس ون تھا جو پہلے ہی جائنٹ سلیلم میں پہلے گولڈ میڈل سے خود کو سجا چکی ہے ۔
اس کامیابی پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے آنچل کہتی ہیں کہ انہیں اپنی تیاری پر یقین تھا ۔ اس نے کہا ’’ میں بہترین نتائج حاصل کرنا چاہتی تھی ۔ ‘‘ انہوں نے کہا ’’ میں اپنے ساتھ چوتھے کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا تجربہ اور یادیں لے کر جاؤں کی ‘‘
انتظامیہ کے حوالے سے انہوں نے حکومت اور جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کا بہترین انتظامات اور کھلاڑیوں کو ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔
مردوں کے زمرے کے سنو بورڈ کے متوازی سلالم کے ایک اور مقابلے میں فوج کے کلوندر شرما ، جموں و کشمیر کے وقار اور ہماچل سے کمل جیت نے بالترتیب طلائی ، چاندی اور کانسی کا تمغہ جیتا ۔
آج جموں و کشمیر کیلئے مقامی ہونہار ایتھلیٹس شاہد ، وقار ، صوبیہ اور گوسیا جنہوںنے چار تمغے ٹائٹل جیتے ، نے تماشائیوں کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑائی ہے۔