ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

خطے میں امن کی بحالی مسئلہ فلسطین کے حل سے منسلک ہے: مصر، اردن

مصری صدر اور اردن کے شاہ نے فون پر گفتگو میں دارالحکومت القدس کے ساتھ فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-25
in عالمی خبریں
A A
اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، 5سالہ بچی سمیت 15 فلسطینی شہید
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران نے اپنی فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھول دی

جنگ بندی کی تجویز پر حماس کا فیصلہ آئندہ 24 گھنٹے میں معلوم ہوجائے گا: امریکی صدر

قاہرہ///
مصر اور اردن نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا منصفانہ اور جامع حل خطے میں امن کی بحالی کی کسی بھی کوشش کی بنیاد ہے۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور اردنی شاہ عبداللہ دوم کے درمیان فون پر بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے زور دیا کہ 4 جون 1967 کے سرحدوں کے مطابق ایک آزاد فلسطینی ریاست کا اعلان کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ ایسی ریاست ہونا چاہیے جس کا دارالحکومت مشرقی القدس ہو۔
مصر میں ایوان صدر کے سرکاری ترجمان کونسلر احمد فہمی نے بتایا کہ اس فون کال میں غزہ کی پٹی کی صورتحال کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنگ بندی کے لیے کی جانے والی گہری کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے پٹی میں انسانی حالات میں نمایاں بگاڑ کی روشنی میں امداد کے نفاذ کی کوششوں پر بھی بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی سلامتی اور استحکام پر پڑنے والے اثرات کی وجہ سے فوجی کارروائیوں میں اضافے کو مکمل طور پر مسترد کردیا۔
قبل ازیں مصر نے شہریوں کے خونریزی کو روکنے، بحران سے متعلق بڑھتی ہوئی شدت کو کم کرنے اور مسئلہ فلسطین سے نمٹنے کے کے متعلق سنجیدہ بات چیت شروع کرنے کی ضمانت کے طور پر جنگ بندی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ مصری وزیر خارجہ سامح شکری اور ان کے امریکی ہم منصب بلنکن کے درمیان جمعرات کو برازیل میں جی 20 اجلاس کے موقع پر ملاقات کے دوران سامح شکری نے کہا کہ مصر اسرائیل کی بڑھتی فوجی کارروائیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور خبردار کرتا ہے کہ رفح پر کسی بھی بڑے پیمانے پر حملے کے نتیجے میں سنگین خطرات پیدا ہوجائٍں گے۔
مصری وزیر خارجہ نے اپنے ملک کی جانب سے ایسے کسی بھی منصوبے کو واضح طور پر مسترد کرنے کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اسرائیلی حکومت پر سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2720 پر مکمل عملدرآمد کے لیے دباؤ ڈالنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اس سے غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے داخلے کی سہولت کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راج ناتھ سنگھ نے 2023 ایشیائی کھیلوں اور ایشیائی پیرا گیمز میں تمغات جیتنے والے سروس ایتھلیٹس کے لیے مالی ترغیب کو منظوری دی

Next Post

سعودی اور چین کے فضائی ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران نے اپنی فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھول دی

2025-07-05
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

جنگ بندی کی تجویز پر حماس کا فیصلہ آئندہ 24 گھنٹے میں معلوم ہوجائے گا: امریکی صدر

2025-07-05
روس نے جاپان کو ہمارز راکٹ فائر کرنے پر وارننگ دے دی
عالمی خبریں

روسی بحریہ کے ڈپٹی چیف مائیکل گوڈکوف یوکرینی حملے میں ہلاک

2025-07-05
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
عالمی خبریں

ایران میں 3 سال سے قید فرانسیسی جوڑے پر اسرائیل کیلئے جاسوسی کا الزام

2025-07-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو کے چیئرمین سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا

2025-07-04
عالمی خبریں

حزب اللہ کا ہتھیار چھوڑنے سے انکار

2025-07-04
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کرلی تھی، امریکا

2025-07-03
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایرانی صدر نے عالمی توانائی جوہری ادارے سے تعاون معطلی کا قانون نافذ کردیا، ایرانی سرکاری میڈیا

2025-07-03
Next Post
فلسطینیوں پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے: عرب پارلیمنٹ

سعودی اور چین کے فضائی ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.