منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

جموں و کشمیر میں ہڑتالی کیلنڈر کی جگہ یونیورسٹی، اسکول کیلنڈر نے لی ہے:سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-20
in تازہ تریں
A A
جموں و کشمیر میں ہڑتالی کیلنڈر کی جگہ یونیورسٹی، اسکول کیلنڈر نے لی ہے:سنہا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

جموں/۲۰فروری

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن چلے گئے جب پڑوسی ملک سے ہڑتال ی کیلنڈر جاری کیے جاتے تھے کیونکہ جموں و کشمیر اب اسکولوں اور یونیورسٹیوں کے جاری کردہ کیلنڈر پر عمل کر رہا ہے۔

متعلقہ

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

مولانا آزاد اسٹیڈیم جموں میں بڑے ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے ایل جی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے اور وہ دن چلے گئے جب پڑوسی ملک کے لوگ احتجاج اور ہڑتال کے کیلنڈر جاری کرتے تھے۔

ایل جی نے کہا کہ آج نوجوانوں اور بچوں سمیت لوگ یونیورسٹیوں اور اسکولوں کے کیلنڈر پر عمل کر رہے ہیں۔

سنہا نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے بعد دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور ناانصافی ہمیشہ کے لئے ختم ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار مغربی پاکستان کے پناہ گزینوں، پی او کے بے گھر لوگوں اور پسماندہ لوگوں کو ان کا حصہ ملا ہے۔

ایل جی سنہا کاکہنا تھا کہ پنچایت انتخابات ہو سکتے تھے لیکن پہاڑی برادری کے لئے ریزرویشن زیر التوا تھا۔ پہاڑی برادری کے لوگوں کو گجر اور بکروال برادری کے حقوق اور ریزرویشن کو چھوئے بغیر ان کے حقوق دیئے گئے ہیں۔

ایل جی نے کہا کہ پنچایت انتخابات وقت پر ہوں گے اور اس سمت میں کوششیں جاری ہیں۔

سنہا نے کہا کہ آج وزیر اعظم مودی کی فعال حمایت سے جموں و کشمیر امن اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ دہشت گردی سے متعلق واقعات میں 75 فیصد کمی آئی ہے، پتھراو¿ ایک تاریخ ہے، مقامی دہشت گردوں کی بھرتی اں اب تک کی کم ترین سطح پر ہے۔کشمیر میں نائٹ لائف بحال ہوگئی ہے اور سینما گھر فعال ہیں۔ لوگ جہلم ندی کے کنارے یر رات کا وقت گزار رہے ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب جموں کے لوگ دریائے تاوی پر وقت گزاریں گے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی ایم او میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی کوششوں کی وجہ سے جموں و کشمیر میں 70 سال کی ناانصافی کا خاتمہ ہوا ہے۔ان کاکہنا تھا” آج ہمارے پاس چناب پر دنیا کا سب سے اونچا ریل پل اور اس شاہراہ پر ایشیا کی طویل ترین سرنگ ہے۔ مودی ہے تو ممکن ہے۔“

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دفعہ 370 جموںکشمیر کی ترقی میں رکاوٹ تھی:وزیر اعظم

Next Post

برف باری کے باعث سری نگر ہوائی اڈے پر کئی پروازیں منسوخ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
تازہ تریں

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-13
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
تازہ تریں

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

2025-05-13
آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
تازہ تریں

آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

2025-05-13
۴۰ گھنٹہ طویل بارہمولہ معرکہ تین جنگجوؤں کی ہلاکت پر منتج
تازہ تریں

شوپیاں جنگلات میں تین لشکر طیبہ دہشت گرد ہلاک

2025-05-13
کولگام اور پلوامہ میں فورسز اور جنگجوؤں میں جھڑپیں‘۲ مقامی جنگجوہلاک
تازہ تریں

شوپیاں میں فورسز اور دہشت گردوں میں مسلح جھڑپ جاری

2025-05-13
تازہ تریں

اوڑی کے لوگ ایک بار پھر بنکروں کی تعمیر کی مانگ کر رہے ہیں

2025-05-13
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
تازہ تریں

پاکستان تنازع پر حکومت جائزہ کمیٹی قائم کرے: کانگریس

2025-05-13
آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
تازہ تریں

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی

2025-05-12
Next Post
سرینگر ہوائی اڈے سے ۱۰؍ اضافی پروازیں چلائی جائیں گی

برف باری کے باعث سری نگر ہوائی اڈے پر کئی پروازیں منسوخ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.