سرینگر//
جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ کے سنگم علاقے ڈونی پورہ میں ایک سڑک حادثے میں ایک چار سالہ بچی کی موت ہو گئی جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے۔
ایک عہدیدار نے ایک مقامی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ڈونی پورہ کے مقام پر ایک تھار گاڑی اور ٹرک میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں تھار میں سفر کرنے والے پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو بجبہاڑہ کے سب ڈسٹرکٹ ہاسپٹل (ایس ڈی ایچ) لایا گیا۔عہدیدار نے بتایا کہ علاج کے دوران راجوری کدل کے محمد عاقب کی چار سالہ بیٹی عاطفہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جبکہ دیگر کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔
زخمیوں کی شناخت عاقب احمد بٹ (۲۶) ولد محمد شعبان ساکن راجوری کدل سرینگر، عامر (۳۰) ولد محمد اشرف ساکن بابا کدل سرینگر‘ عصمت جان (۳۲) ساکن راجوری کدل‘ اور راجوری کدل کے محمد عاقب کی بیٹی عفان (۷) کے طور پر کی گئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔
ادھرجموںکشمیر کے ادھم پور ضلع کے سالن علاقے میں نامعلوم گاڑی نے سکوٹی کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں ڈیڑھ سال کا بچہ جاں بحق جبکہ مزید تین زخمی ہوئے ۔
اطلاعات کے مطابق سالن ادھم پور میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب تیز رفتار گاڑی نے سکوٹی کو پیچھے سے زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے سکوٹی پر سوار ایک ہی کنبے کے چار افراد شدید طورپر زخمی ہوئے ۔
معلو م ہوا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹر نے کمسن لڑکے کو مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت کاشیو ولد ریشو ساکن جموں کے بطور ہوئی ہے ۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کی درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔