ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

جماعت اسلامی کی گیان واپی مسجد کے تہ خانے میں مورتیاں رکھ کر پوجا کی سہولت فراہم کرنے کی سخت مذمت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-04
in قومی خبریں
A A
ہر شہری کو اپنا مذہب منتخب کرنے کا حق: جماعت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

نئی دہلی// جماعت اسلامی ہند نے وارانسی کی ضلع انتظامیہ اور مدعی (ہندوفریق) کی ملی بھگت سے لوہے کی دیوار کاٹ کر گیان واپی مسجد کے تہ خانے میں مورتیاں رکھ کر پوجا کی سہولت فراہم کرنے کی سخت مذمت کی۔حالانکہ وارانسی ڈسٹرکٹ کورٹ نے اس کام کے لئے انتظامیہ کو سات دنوں کا وقت دیا تھا۔ ان خیالات کا اظہار آج جماعت اسلامی ہند کے ہیڈکوارٹر میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران ان خیالات کا اظہار کیاگیا۔
پریس کانفرنس کے دوران جماعت اسلامی ہند کے نائب صدر انجینئر محمد سلیم نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وارانسی ضلعی انتظامیہ بہت جلد بازی میں تھی اور چاہتی تھی کہ انجمن انتظامیہ مساجد کمیٹی’ کی جانب سے اس آئین مخالف حیران کن فیصلے کے خلاف اعلی عددالت سے راحت حاصل کرنے سے پہلے ہی مدعی کو پوجا پاٹ شروع کرنے کی راہ ہموار کردے ۔
انہوں نے کہا کہ کورٹ نے اپنے فیصلے میں یہ دلیل دی کہ ‘‘1993 تک گیان واپی مسجد کے تہ خانے میں پوجا کی جارہی تھی مگر اس وقت کی ریاستی حکومت کے حکم پر اسے روک دیا گیا تھا۔’’
انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘جماعت اسلامی ہند کا خیال ہے کہ کورٹ کی یہ دلیل قطعی غلط اور ناواقفیت کی بنیاد پر دی گئی ہے ۔ سچائی تو یہ ہے کہ تہ خانے میں کبھی کوئی پوجا ہوئی ہی نہیں اور نہ ہی اس کا کوئی ثبوت ہے ۔اسی طرح کچھ میڈیا نے یکطرفہ طور ہر آرکیالوجی سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کی رپورٹ شائع کردی کہ جس میں دعوی کیا گیا کہ مسجد کے اندر پہلے سے ہی مندر موجود ہے ۔’’
پریس کانفرنس کے دوران نائب صدر معتصم ملک نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند نے موجودہ حکومت کے عبوری مرکزی بجٹ 2024-25 میں سماجی شعبے کو مسلسل نظر انداز کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ قومی صحت پالیسی، 2017 کے مطابق ہندوستان کو سال 2025 تک صحت پر جی ڈی پی کا 2.5 فیصد خرچ کرنے کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے ہر سال صحت کے لیے اپنے بجٹ میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ تاہم، اگر ہم افراط زر کو مدنظر رکھیں تو دراصل مالی سال 2024-25 کے لیے محکمہ صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے بجٹ میں مالی سال 2023-24 کے بجٹ تخمینے کے مقابلے میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ جماعت اسلامی ہند مرکزی اقلیتی امور کی وزارت کے بجٹ تخمینوں میں تقریباً کوئی تبدیلی نہ ہونے اور بعض اسکیموں اور پروگراموں کے لیے معمولی اضافے سے مایوس ہے ۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے سکریٹری کے کے سہیل نے کہاکہ جماعت اسلامی ہند اسرائیل کو اقوام متحدہ کے اعلیٰ ترین عدالتی ادارے میں گھسیٹنے کے جرات مندانہ اور بروقت قدم اٹھانے پر جنوبی افریقہ کی ستائش کرتی ہے ۔ استعمار، قبضے اور نسل پرستی کے خلاف لڑنے کے اپنے قابل فخر ورثے کو برقرار رکھتے ہوئے جنوبی افریقہ نے فلسطین کی طرف سے قیادت کی اور آئی سی جے کے سامنے دلیل دی کہ اسرائیل انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزیوں اور غزہ میں نسل کشی کی کارروائیوں کا ذمہ دار ہے ۔ جنوبی افریقہ کو آئی سی جے کے طور پر درست قرار دیا گیا تھا کیونکہ غزہ کو "نسل کشی اور آرٹیکل III میں متعین ممنوعہ کارروائیوں سے محفوظ ہونا چاہیے اور جنوبی افریقہ کو اسرائیل سے کنونشن کے تحت ان ذمہ داریوں کی تعمیل کرنے کا مطالبہ کرنے کا حق حاصل ہے ۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انصاف کے معاملات میں کبھی کبھی بین الاقوامی تعاون ضروری ہوتا ہے : مودی

Next Post

کھاپ ہماری تہذیب کی گہرائی کی علامت ہے : دھنکھر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

2025-05-10
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ
قومی خبریں

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

2025-05-10
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

ہمیں اپنی فوج کی بہادری، ہمت اور وژن پر فخر: لوک سبھا اسپیکر

2025-05-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

پورا ملک سندور آپریشن کی حمایت میں فوج کے ساتھ کھڑا ہے : کانگریس

2025-05-10
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
Next Post
این ڈی اے کے امیدوار‘ جگدیپ دھنکھڑ نائن صدر منتخب

کھاپ ہماری تہذیب کی گہرائی کی علامت ہے : دھنکھر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.