جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

خطاب میں بے روزگاری، مہنگائی، غربت اور سماجی انصاف کا کوئی ذکر نہیں: کھڑگے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-03
in قومی خبریں
A A
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

نئی دہلی//کانگریس نے آج صدر جمہوریہ کے خطاب میں پیش کی گئی ملک کی سنہری تصویر پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بے روزگاری، مہنگائی، غربت اور سماجی انصاف کے بگڑتے نظام جیسے مسائل کے حل کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔
راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے نے جمعہ کو راجیہ سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے الزام لگایا کہ ان کی حکومت جمہوریت کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ کانگریس کی طویل حکمرانی کی وجہ سے سماجی ڈھانچہ اور جمہوریت مضبوط ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی دینے کی بات کی جاتی ہے لیکن معاشرے کو ترقی دینے پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی۔ انہوں نے کہا کہ جب معاشرہ ترقی کرے گا تب ہی ملک بھی ترقی کرے گا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اس حکومت میں سب کچھ وزیر اعظم نریندر مودی کے گرد گھومتا ہے اور ان کی وجہ سے بی جے پی کے سبھی لیڈر ایم پی اور ایم ایل اے بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ہر روز عوام کو گارنٹی دے رہے ہیں اور تمام اخبارات کے اشتہارات میں اسی طرح کی ضمانتیں شائع ہو رہی ہیں۔ حکومت نے ملک بھر میں 1500 وین بھیجی ہیں اور ان پر مودی کی گارنٹی بھی لکھی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے گزشتہ دس سالوں میں 142 اسکیمیں شروع کی ہیں جن میں سے 20 اسکیموں سے وزیر اعظم وابستہ ہیں۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ یہ نعرہ دیا جا رہا ہے کہ اس بار 400 کو پار کرو لیکن حکومت کو نہیں معلوم کہ ‘ہندوستان’ مضبوط ہو رہا ہے اور اس بار آپ 100 کا ہندسہ بھی عبور نہیں کر پائیں گے ۔
مسٹر کھڑگے نے کہا کہ خطاب میں بے روزگاری کے مسئلہ کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا جو ملک میں سنگین ہوتا جا رہا ہے جبکہ بے روزگاری کی شرح 13.4 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔ نوجوانوں کو روزگار نہیں مل رہا اور بے روزگاری ایک بڑا مسئلہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ وزیراعظم بہت اچھی تقریریں کرتے ہیں اور نوجوان بھی اس کی طرف متوجہ ہوتے ہیں لیکن ان کے پیٹ میں بھوک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں 4500 اسامیوں کے لیے 10 لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ بے روزگاری کی کیا حالت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایک کے بعد ایک سرکاری اداروں کو بند کر رہی ہے جس کی وجہ سے ملازمتیں بھی ختم ہو رہی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس وقت ملک میں تیس لاکھ آسامیاں خالی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ٹریڈ یونینز حکومت کی مخالفت کرتی تھیں لیکن اب وہ بھی نظر نہیں آتیں۔ انہوں نے کہا کہ ان اداروں کو بند کرنے کی بجائے ان کے مسائل حل کیے جائیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بابراعظم نے سوشل میڈیا پر سرفراز سے متعلق اہم انکشاف کردیا

Next Post

کانگریس ایم پی کے بیان پر سونیا کو معافی مانگنی چاہئے : پرہلاد جوشی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

2026-06-04
وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس
قومی خبریں

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

2026-06-04
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

صدرجمہوریہ، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سمیت تمام اہم رہنماؤں نے مالویہ نگرآتش زدگی سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
نائب صدر کے دورے سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات
قومی خبریں

ہندوستان اور جنوبی افریقہ نے دوطرفہ رشتوں کو اور مضوط بنانے کے عزم کا اظہارکیا

2026-06-03
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

مغربی ایشیا کے بحران اور تیل کی قیمتوں پر مودی کی خاموشی نامناسب: کانگریس

2026-06-03
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں مقررکیئے گئے پانچ ججوں نے عہدے کا حلف لیا

2026-06-03
’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
قومی خبریں

وزیراعظم نے چھ سال مکمل ہونے پر پی ایم سواندھی یوجنا کو سراہا

2026-06-02
Next Post
پارلیمنٹ میں عام بجٹ، شکریہ کی تحریک میں تمام امور پر بحث ہو جائے گی: جوشی

کانگریس ایم پی کے بیان پر سونیا کو معافی مانگنی چاہئے : پرہلاد جوشی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.