ایڈاہو//
امریکہ کی ریاست ایڈاہو کے ایئر پورٹ کا زیرِ تعمیر ہینگر منہدم ہونے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
بائیوس شہری انتظامیہ کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق شام کے وقت شہر کے ہوائی اڈّے میں، ایک پرائیویٹ فرم کی طرف سے زیرِ تعمیر ، سائبان منہدم ہو گیا ہے۔
واقعے میں 3 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں سے 5 کی حالت نازک ہے۔
بائیوس فائربریگیڈ کے سربراہ ‘ایرون ہمل نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اسٹیل کاسائبان نہایت المناک شکل میں زمین بوس ہو گیا ہے۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کروا دی ہیں۔