کولمبو/۱//
سری لنکا میں اس سال جنوری میں اب تک ڈینگو کے پانچ ہزار سے زیادہ کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔
نیشنل ڈینگی کنٹرول یونٹ (این ڈی سی یو) کی طرف سے منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، جنوری کے پہلے پندرہ دن کے دوران 5829 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مغربی صوبے میں سب سے زیادہ 1956 ہےاور اس کے بعد شمالی صوبہ میں 1390 کیسزدرج کئے گئے۔
قبل ازیں وزارت صحت نے جنوبی ایشیائی ملک میں مچھروں سے پھیلنے والی بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک بھر میں ڈینگی سے بچاؤ کے ہفتے کا اعلان کیا تھا۔قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال سری لنکا میں ڈینگو کے 88398 کیسز سامنے آئے تھے اور 57 مریضوں کی موت ہوئی تھی۔